Book Name:Sab Se Barah Kar Sakhi

کر لیتے ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])

مسئلہ : نیک اور جائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ اتنا ثواب بھی زیادہ ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

آئیے!بیان سُننے کی کچھ اچھی نیّتیں کر لیتے ہیں : اللہ پاک کی رِضا پانے اور ثواب کمانے کے لیے مکمل بیان سُنوں گا*نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔ *ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ *ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا۔ *دَھکّا وغیرہ لگا تو صَبْر کروں گا ، گُھورنے ، جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا۔ *صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ،  اُذْکُرُوااللّٰـہَ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔ *اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! آج کے بیان کا موضوع ہے “ سب سے بڑھ کر سخیجس میں ہم سنیں گے* سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی سخاوت* صدقے کے فضائل و برکات* سب سے بڑھ کر سخی کون؟* سخاوت کے فضائل پر 5فرامینِ مصطفیٰ* پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سخاوت کے واقعات* جَامِعَات الْـمَدِیْنَه و


 

 



[1]    معجم کبیر ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲