Book Name:Sab Se Barah Kar Sakhi

(3)مسلمانوں کی خیرخواہی کیجئے!

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے : جو کسی مُسلمان کی ایک دُنیوی پریشانی دُور کرے گا ، اللہ پاک قیامت کی پریشانیوں میں سے اس کی ایک پریشانی دُورفرمائے گا اور جو تنگدست کے لئے  دنیا میں آسانی مُہیا کرے گا ، اللہ پاک دُنیا وآخرت میں اس کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے گا اور جو دُنیا میں کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا ، اللہ پاک دُنیا وآخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اوربندہ جب تک اپنے (مسلمان) بھائی کی مدد کرتارہتاہے ، اللہ پاک بھی اس کی مدد فرماتارہتاہے۔ ([1])

(4)دل سےبُغض وکینہ نکال دیجئے !

اپنےدل میں کسی مُسلمان کیلئے بُغْض وکینہ ہوتواسےبھی نکال دیجئے ، کیونکہ جب دل میں کسی کی نفرت ہوگی تواس پرخرچ کرنے یا کسی بھی طرح کی ہمدردی کرنے پر دل راضی نہیں ہوگا۔ لہٰذابُغْض وکینہ دُورکرنے اورآپس میں مَحَبَّت پیداکرنے کیلئے سلام ومُصافَحہ کرنا بھی مُفید ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے : مُصافَحہ کیا کرو ، کینہ دُور ہوگا اور تُحْفہ دیا کرو ، مَحَبَّت بڑھے گی اور بُغْض دُور ہوگا ۔ ([2])

(5) مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے!

               پیارے اسلامی بھائیو!اگرہم صدقہ وخیرات کا ذِہْن پاناچاہتے ہیں تودعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے ، اِنْ شَآءَاللہ اس کی برکت سے بخل کی


 

 



[1]     جامع التر مذی ، کتاب البر والصلة ، باب ماجاء فی السترة علی المسلم ، رقم ۱۹۳۷ ، ج ۳ ، ص ۳۷۳

[2]   موطااما م مالک ، کتاب حسن الخلق ، باب ماجاء فی المھاجرۃ ، رقم ۱۷۳۱ ، ج ۲ ، ص۴۰۷