Book Name:Sab Se Barah Kar Sakhi

بیماری کیساتھ ساتھ دیگر بُرائیوں سے بھی چھٹکارہ نصیب ہوگا اورنیک بننے کا جذبہ نصیب ہوگا۔

ماہانہ مدنی کام مدنی قافلے میں سفر

پیارے اسلامی بھائیو!نیکی  کی دعوت عام کرنے ، خُود بھی نیکیاں کرنے ، گُناہوں سے بچنے ، دوسروں کو بچانے اورنیکیوں پر اِسْتقامت پانے کیلئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیےاور ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مدنی کام ، راہ ِ خدا میں عاشقانِ رسول کے ساتھ3دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنا بھی ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! دَعوتِ اِسلامی کے سُنَّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافِلے 3دن ، 12دن ، 1ماہ اور 12ماہ کے لئے سفَرکرکے علمِ دین اور سُنّتوں کی مدنی بہاریں لُٹا رہےاور نیکی کی دَعوت کی دُھومیں مچارہے ہیں۔ یَقیناً راہِ خُدا میں سفَرکرنے والے عاشقانِ رسول کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے ان مَدَنی قافلوں میں سفَر کرنا بہت بڑی سعادت ہے۔

فلمیں ڈراموں کا شیدائی

*فیصل آبادکے علاقے یُوسف ٹاؤن نمبر 2 کے ایک اسلامی بھائی کی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت  کی برکت سے گناہوں کی عادت چھوٹ گئی۔ *3دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل ہوئی۔ *پنج وَقْتہ نمازِباجماعت صفِ اَوَّل میں اَداکرنے والے خوش نصیبوں میں شمارہوا۔ *سُنَّتوں پر عمل کرنے کا جذبہ ملنے کے ساتھ ساتھ نماز ، وُضُو ، غُسل کے مُتَعلِّق بہت ساری بُنیادی باتیں سیکھنے کا مَوقَع مُیسرآیا۔ *امیرِاہلسنَّت دَامَتْ