Book Name:Sab Se Barah Kar Sakhi

خندہ پیشانی سے بات چیت کیجئے ۔ چھوٹوں کے ساتھ مشفقانہ اور بڑو ں کے ساتھ مؤد با نہ لہجہ رکھئے اِنْ شَآءَ اللہ دو نوں کے نزدیک آپ معزّز رہیں گے ۔ (۳)چلاّ چلاّ کر بات کرنا جیسا کہ آجکل بے تکلفی میں دوست آپس میں کرتے ہیں ، معیوب ہے۔ (۴)دورانِ گفتگو ایک دوسرے کے ہاتھ پرتالی دینا ٹھیک نہیں کیونکہ تالی ، سیٹی بجانامحض کھیل کود ، تماشہ اور طریقۂ  کفار ہے۔ ([1])(۵)بات چیت کرتے وقت دوسرے کے سامنے با ربار ناک یا کان میں انگلی ڈالنا ، تھوکتے رہنا اچھی بات نہیں ۔ اس سے دو سرو ں کو گھن آتی ہے ۔

طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی مطبوعہ دوکُتُب بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات )نیز 120صَفَحات کی کتاب “ سُنّتیں اور آداب “ ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اوران کا مطالعہ کیجئے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں۔

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ   عَلَیْہِ واٰلِہٖ


 

 



[1]     تفسیر نعیمی ، ج۹ ، ص۵۴۹