Book Name:Walidain e Mustafa

والدینِ مصطفےٰ                         جنتی جنتی

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اللہ کی ولیہ سیدہ آمنہ

 اللہ کی ولیہ سیدہ آمنہ کو یہ شرف حاصل تھا کہ  ولادت کے ایام میں ہرماہ میں  آپ کو انبیاء کی زیارت ہوتی تھیں ۔ اللہ کی ولیہ سیدہ آمنہ کو یہ شرف حاصل تھا کہ  ولادتِ مصطفیٰ کے وقت مکہ میں رہتے ہوئے شام کے محلات کو دیکھ لیا ۔  اللہ کی ولیہ سیدہ آمنہ کو یہ شرف حاصل تھا کہ  آپ نے اصحابِ فیل  کو ابابیل کے مارنے والے واقعہ کو دیکھ لیا تھا۔ اللہ کی ولیہ سیدہ آمنہ کو یہ شرف حاصل تھا کہ آپ نے سرورذیشان سلطانِ دوجہاں کے بچپن میں ہی ان کے نبی ہونے کی تصدیق  فرمادی تھی ۔

والدینِ مصطفےٰ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا صحابی ہیں

پیارے اسلامی بھائیو!نبیوں کے سلطان رسولِ ذیشانصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ظاہِری حیات میں جاگتی آنکھوں سے ایمان کی حالت میں زیارت کرنےاور ایمان ہی پر دُنیا سے جانے والے کو صَحَابِی کہتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! والدینِ مصطفےٰ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا صَحَابِی ہیں اور صحابی بھی کیسے انوکھے ہیں رسولِ ذیشان رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اللہ پاک کی عطا سے انہیں زِندہ کیا ، چہرۂ اَنْوَر دکھایا ، کلمہ پڑھایا اور اُمّت میں شامِل کر کے درجۂ صَحَابیت پر فائِز فرمایا۔ ایسی صَحَابیت کسی اور کے حِصّے میں نہیں آئی۔

اَہْلِ سُنّت کے دوسچے وسُچے عقیدے