Book Name:Walidain e Mustafa

اس امت کے لیے امان ہیں ۔ والدینِ مصطفیٰ صحابی ہیں اورصحابی سے محبت کرنا حضور سے محبت کرنا ہے ۔ اور ان سے بغض رکھنا حضور سے بغض رکھناہے۔ والدینِ مصطفیٰ صحابی ہیں اور جو صحابی جس جگہ وفات پائے کل بروزِ قیامت وہاں کے رہنے والوں کا پیش رو اور ان کے لیے نور ہوگا ۔

 حکیم الامت ، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : نبیوں کے سردار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی پیدائش سے پہلے آپ کی تشریف آوری کی دھوم مچ گئی تھی۔ لوگ آپ کی نبوت ، آپ کی بت شکنی اور دیگر صِفات کے خطبے پڑھ رہے تھے ، حضرت عبد الله رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے بہت سے عجائب خود دیکھے تھے۔ سیدہ  آمنہ خاتون رَضِیَ اللہُ عَنْہا نے ولادتِ پاک  کے ایام میں بہت سے معجزات کا  مشاہدہ کیا۔  اصحابِ فیل کا عجیب وغریب واقعہ دیکھا کہ جماعتِ فیل کو ابابیل نے مار دیا ، ہر ماہ ایک پیغمبر خواب میں حضرت آمنہ کو حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بشارت ، ان کے اوصاف کی خبر دیتے رہے۔ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا نے ولادتِ مصطفیٰ کے وقت  مکہ میں رہتے ہوئے شام کے محلات  کودیکھ لیا ۔ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا نے اپنے پھول کے اظہارِ نبوت سے پہلےہی ان کے نبی ہونے کی تصدیق فرمائی جیسا کہ 

 ایک دفعہ حضرت  حلیمہ سعدیہ  رَضِیَ اللہُ عَنْہَانے والدۂ مصطفیٰ حضرت آمنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا سے عرض کیا کہ تمہارے لختِ جگر کا سینہ چاک کیا گیا ہے ، میں ڈرتی ہوں تو فرمایا : مت ڈر! یہ سچے نبی ہیں ، انہیں شیطان یا اس کے علاوہ کوئی  نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ جس کو اللہ پاک نے اس بات کا علم دیا کہ ان کا بیٹا آخری نبی ہے کیا ان کے ایمان میں شک