Book Name:Walidain e Mustafa

جاؤں تو اپنی پہلی حالت پر لوٹ آتا ہے۔ یہ سُن کر حضرت عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے فرمایا : بیٹا! مُبَارَک ہو! مجھے امید ہے کہ وہ نورِ مکرم جس کا ہم سے وعدہ کیا گیا ہے ، تم سے ہی ظاہِر ہو گا ، تمہاری وِلادت سے پہلے میں نے خواب دیکھے ان سے یہی اشارہ ملتا ہے کہ تم  دونوں جہاں میں سب سے زیادہ عزت والے رسولِ خدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے والِد بنو گے۔ ([1])

لات وعُزّی کی چیخ  وپُکار     

والدِ مصطفیٰ حضرت عبداللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ جب بھی عَرَب کے دو۲ بڑے بُتوں “ لات اورعُزّٰی “ کے قریب جاتے وہ بلّی کی طرح چیخ کر روتے اور کہتے :  اے وہ جن  میں نورِ مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بطورِامانت رکھا گیاہے! آپ کا ہم سے کیا تَعَلُّقْ!! ہماری اور دنیا کے تمام بُتوں کی ہلاکت مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دستِ حق پرہو گی۔ ([2])

شک ان کے ایمان پہ کرنے سے پہلے یاد رکھو

مرے رسول کے والِد ہیں پیارے عبداللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے نبیِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو ایسے خاندان میں بھیجا جس کے حسب و نسب پر کوئی طعن نہ تھا  ۔ نبیِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے والد او روالدہ دونوں کا خاندان عرب کے بہترین قبیلے ، بہترین قوم اور


 

 



[1]   تاريخ الخميس ، الطليعة الثالثة ، ذكر ولادة عبد الله ، ١ / ٣٣١.

[2]   تاريخ الخميس ، الطليعة الثالثة ، ذكر ولادة عبد الله ، ١ / ٣٣٢.