Book Name:Walidain e Mustafa

چونکہ والدِ مصطفیٰ حضرتِ عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ کی پیشانی میں تھا ، اس لیے جب ان کی پیدائش ہوئی تو ان کا چہر ہ نور سے جگمگا رہاتھا جیسا کہ   

حضرتِ عباس بن  عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ فرماتے ہیں : جب حضرتِ عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ کی ولادت ہوئی ، اُن کا چہرہ نور سے ایسے جگمگا رہا تھا جیسے سورج چمکتا ہے ، والدِ محترم حضرت  عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہنے دیکھ کر فرمایا : اس بچے کی نِرالی شان ہے۔ ([1])   

حضرت عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا  ایمان افروز خواب

حضرت عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُ مزید بیان فرماتے ہیں : میں نے خواب دیکھا کہ حضرت “ عبداللہ “ کے جسم سے سفید پرندہ نکلا اور پرواز کر کے مشرق سے مغرب تک پہنچا پھر خانۂ کعبہ پر آ کے بیٹھ گیا ، تمام قریش اس کے سامنے سجدے میں گِر گئے پھر وہ  زمین وآسمان کے درمیان اُڑنے لگا۔ قریش کے ایک خوابوں کی تعبیر بیان کرنے والے نے بتایا : یہ خواب سچا ہے توحضرت عبداللہ کے ہاں بیٹا پیدا ہو گا ، مَشْرِق  و مَغْرِب  والے اس کی پیروی کریں گے۔ ([2])

نبی کے صدقے میں کیا کیا عنایتیں نہ ہوئیں

ہو چشم عدل تو شاہِد ہیں پیارے عبداللہ

یعنی والدِ مصطفیٰ حضرت  عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ پر اللہ پاک نے اپنے نبی کے صدقے میں بہت سی عنائتیں کیں اگر انصاف کی عینک سے دیکھا جائے تو ان عنایتوں پر حضرتِ


 

 



[1]   خصائص الكبرى ، باب ماظهر فى ليلة مولده صلى الله عليه وسلم...الخ ، ١ / ٨٣ملتقطًا.

[2]   خصائص الكبرى ، باب ماظهر فى ليلة مولده صلى الله عليه وسلم...الخ ، ١ / ٨٣.