Book Name:Walidain e Mustafa

عبداللہ  کی ذات گواہ ہے ۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!والدِ مصطفیٰ حضرت  ِ عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ بِلاشبہ طیّب و طاہر اور بنو ہاشم کے نیک سیرت اور خوبصورت ترین نوجوان تھے ۔ ظاہری حُسن و جمال اور باطنی خوبیاں  اور اخلاق میں خاندانِ قریش کیا بلکہ پوری وادئ بطحا یعنی مکۂ  مکرمہ  میں کوئی ان کا ثانی نہ تھا ۔ اعلیٰ اخلاق کی سراپا تصویر تھے۔ اور کیوں نہ ہوتے کہ یہ ایک ایسی ہستی کے والد بننے والے تھے جن کے  لیے یہ بزمِ کائنات سجائی گئی ، جن کے ذریعے دنیا کو علم ودانش سے روشن کرناتھا ۔ وہ جو انسانیت کی عزت و وقار ، احترام  اور دونوں جہاں کی خوشی اور کامیابی کا پیغام لے کر دُنیا میں تشریف لانے والے تھے ۔

والدِ مصطفیٰ کی شان دیکھیے کہ انہیں وہ حُسن و جمال دیا گیا جو قریش کے دیگر لوگوں میں نہیں تھا ، والدِ مصطفیٰ کی شان دیکھیے کہ  نیک  اوصاف میں  ان کا ثانی کوئی نہیں تھا ، والدِ مصطفیٰ کی شان دیکھیے کہ آپ سےدو نور نکلتے ایک مشرِ ق اور دوسرا مغرب کو ڈھانپ لیتا ، والدِ مصطفیٰ کی شان دیکھیے کہ آپ جس سوکھے درخت کے نیچے بیٹھتے تو وہ ہرابھرا ہوجاتا اور آپ کے لیے جھک جاتا ، والدِ مصطفیٰ کی شان دیکھیے کہ آپ لات و عزی بتوں کے پاس سے گزرتے تو ان سے بلی کی طرح چیخنے کی آوازیں آتیں ۔ والدِ مصطفیٰ کی شان دیکھیے کہ اللہ پاک نے  آپ کی مدد فرمائی اور  گھڑسوار بھیج کر ان پر حملہ کرنے والوں کو بھگا دیا اور انہیں حفاظت کے ساتھ  گھر پہنچا دیا۔

والدِ     مصطفےٰ                              جنتی جنتی

مادَرِ       مصطفےٰ                              جنتی جنتی