Book Name:Walidain e Mustafa

اگر قلم (Pen / Pencil) ، ڈائری آپ کے پاس ہے تو اَہَمّ نکات نوٹ کرنے کی بھی نیّت کر لیجئے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے آج کے بیان کا موضوع ہے “ والدینِ مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجس میں ہم سنیں گے کہ والدِ مصطفیٰ  کا نور سے جگمگاتا چہرہ ، حضرت  عبداللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا لقب “ ذبیح “ کیوں ہوا؟انسان کی قدر و قیمت میں اضافہ ، لات و عُزّیٰ کی چیخ و پکار ، عالمِ ملکوت میں خوشیاں ، شبِ جمعہ کی ایک فضیلت اور اس کے علاوہ والدینِ مصطفیٰ سے متعلق  کئی اہم اور مفید باتیں  سننے کی سَعَادَت بھی حاصل کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نور سے جگمگاتا چہرہ

               اللہ کے پیارے  آخری نبی ، محمد عربی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دادا جان حضرت عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے خواب دیکھا : ایک درخت جس کے اوپر کا حصہ آسمان کو چُھو رہا ہے اور ٹہنیاں مشرِق و مغرِب تک پھیلی ہیں ، اس سے ایک نور ظاہِر  ہے جس کی روشنی سورج کی روشنی سے ستّر گُنَا زیادہ ہے ، عَرب  وعَجم اس کے سامنے سجدے میں ہیں اور لمحہ بہ لمحہ اس کا نور بڑھتا ہی جا رہا ہے ، قریش کا ایک گروہ اس کی ٹہنیوں سے لٹکا ہوا ہے اور بَعْض قریش اسے کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر جیسے ہی یہ اس درخت کے قریب جاتے ہیں ایک خوب صُورت نوجوان انہیں پیچھے دھکیل دیتا ہے ، حضور