Book Name:Milad e Mustafa

حق تلفی اور دل آزاری ہو۔ (یاد رہے! ان سجاوٹوں کیلئے بھی بجلی چوری کرنا حرام ہے ، لہٰذا اس سلسلے میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے سے رابِطہ کر کے جائز ترکیب بنایئے)

مشرق و مغرب میں اِک اِک  بامِ کعبہ پر بھی ایک

نصب   پرچم   ہوگیا ،   اَھْلاً   وَّسَھْلاً   مرحبا[1]

{7}ہراسلامی بھائی حسبِ توفیق مکتبۃُ المدینہ کے دینی رسائل اور مَدَنی پھولوں کے مختلف پمفلٹ جلوسِ میلاد میں بانٹے اور اسلامی بہنیں بھی تقسیم کروائیں ۔ اِسی طرح سارا سال اپنی دکان وغیرہ پر ’’تقسیم رسائل‘‘ کا اہتمام فرماکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے ۔ شادی کی دعوتوں اور ایصالِ ثواب کے اجتماعات میں اور مرحوموں کے ایصالِ ثواب کی خاطر بھی ’’تقسیم رسائل‘‘ کی ترکیب کیجئے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دیجئے۔ اور سبھی ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کیجئے ، اور ہر سال مزید 12ماہ کیلئے ’’ ما ہ نامہ فیضانِ مدینہ‘‘ کی بکنگ کروائیں۔

چار سُو رحمتوں کی ہوائیں چلیں ، ہو گئی جس سے ساری فضا دل نشیں

مسکراؤ سبھی آ گئے ہیں نبی ، غم کے مارو تمہاری خوشی کے لیے

{8}پمفلٹ ’’جشن ولادت کے12مدنی پھول ‘‘ ممکن ہو تو 112ورنہ کم ازکم 12 اور مزید ہوسکے تو رسالہ ’’صبحِ بہاراں ‘‘ 12عدد مکتبۃُ المدینہ سے خریدکر تقسیم کیجئے۔ خصوصاً اُن تنظیموں کے سربراہوں تک پہنچائیے جو ربیع الاوَّل میں لائٹنگ کرتے یا محفلِ نعت یا جلوسِ میلاد کی ترکیب فرماتے ہیں۔ ربیع الاوَّل شریف کے


 

 



[1]     وسائلِ بخشش( مُرمّم) ص۱۴۶