Book Name:Milad e Mustafa

دوران(بالِغان وبالغات) کسی سُنّی عالم یا امام مسجد ، مؤذِّن یا خادِمِ مسجد کی کچھ نہ کچھ مالی خدمت کریں اور زہے نصیب ! ہر ماہ یہ سعادت حاصل فرمائیں۔ شادیوں کے مواقِع پر ’’شادی کارڈ‘‘ کے ساتھ مکتبۃُ المدینہ کا دینی رسالہ بھی منسلک (Attach)  فرمائیے۔ عید کارڈزکے بجائے دینی کتابیں اور رسالے دینے کا رواج ڈالئے تاکہ جو رقم خرچ ہو اُس سے دین کا بھی فائدہ ملے۔ شادی غمی کی تقریبات میں اپنے یہاں مکتبۃ المدینہ سے ترکیب بنا کر بستہ ( Stall) لگوایئے اور مہمانوں میں حسب ِ توفیق اسلامی کتابیں اور رسالے مفت تقسیم کیجئے۔

ولادتِ شہِ دیں ہر خوشی کی باعث ہے    ہزار عید سے بھاری ہے بارہویں تاریخ[1]

{9} شہروں ، قصبوں ، دیہاتوں اور چکوں وغیرہ میں ہرعلاقائی مشاوَرت کا نگران  12 دن تک روزانہ جُدا جُدا مساجد میں عظیُم الشَّان سُنّتوں بھرے اجتماعات منعقد کرے۔ شخصیات کے گھروں ، عاشقانِ رسول کی دکانوں ، مار کیٹوں ، کارخانوں ، تعلیمی اداروں وغیرہ میں بھی یہ اجتماعات کیجئے۔ (ذمے دار اسلامی بہنیں مدنی مرکز کے دیئے ہوئے طریقے کے مطابق گھروں میں اجتماعات فرمائیں)

لب پر نعتِ رسولِ اکرم ہاتھوں میں پرچم              دیوانہ سرکار کا کتنا پیارا لگتا ہے

{10}گیارہ  رَبیعُ الاوّل کی شام کو ورنہ12ویں شب کو اچھی اچھی نیتیں کر کے غسل کیجئے۔ ہوسکے تو اس عیدوں کی عید کی تعظیم کی نیت سے لباس ، عمامہ ، سربند ، ٹوپی ، سر پر اوڑھنا چاہیں تو سفید چادر ، پردے میں پردہ کرنے کے لئے  چادر ، مسواک ،


 

 



[1]     ذوقِ نعت ص۱۲۲