Book Name:Milad e Mustafa

حفاظت فرما اور اس کو بے حساب بخش دے ، جو کسی گاڑی والے کو اس کام کیلئے تیّار کرے اُس کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرما۔ اٰمین۔

ضَروری احتِیاط : اگرجھنڈے پر سبز گنبد ، نقشِ نعلِ پاک یا کوئی لکھائی ہو تو اس بات کا خیال رکھئے کہ نہ وہ پھٹے ، نہ اُڑ کر زمین پر تشریف لائے۔ اگر ادب نہیں ہو پاتا تو ایسا پرچم مت لہرایئے ، 12ربیعُ الاوَّل شریف کا دن جیسے ہی تشریف لے جائے فوراً تمام جھنڈے اور لائٹنگ کا سامان اُتارلیجئے۔ بالخصوص مدَنی مراکزفیضانِ مدینہ و مساجد ِ دعوتِ اسلامی و جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ (بچوں اور بچیوں والے)ان سے بھی بروقت یہ ترکیب کر لی جائے۔

نبی کا جھنڈا لے کر نکلو دنیا پر چھا جاؤ          نبی کا جھنڈا امْن کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ

{6}اپنے گھر پر12جھا لروں (یعنی لڑیوں)یا کم ازکم 12بلبوں سے نیزاپنے مَحَلّے میں بھی 12دن تک اور اپنی مسجد پر وہاں کے عرف کے مطابق چراغاں(یعنی لائٹنگ) کیجئے۔ جہاں مسجد کے چندے سے 12 دن تک چراغاں کا عرف (یعنی معمول) نہ ہو تو اِس کام کیلئے الگ سے چندہ کر کے 12دن تک چراغاں کیا جا سکتا ہے۔ سارے علاقے کو مَدَنی پرچموں اور رنگ برنگے بلبوں سے سجا کر دُلہن بنادیجئے۔ ممکن ہو تومسجِد ، گھر کی چھت اور چوک وغیرہ پر راہ گیروں اورسواریوں کو تکلیف سے بچاتے ہوئے حقوقِ عامہ تلف کئے بغیر فضا میں معلَّق (یعنی لٹکے ہوئے) 12میٹر کے یاموقع کی مناسبت سے بڑے بڑے پرچم لہرائیے۔ بیچ سڑک پر پرچم مت گاڑیئے کہ اس سے ٹریفک کا نظام مُتأَثِّر ہوتا ہے ، پرچم گاڑنے کیلئے فٹ پاتھ (Footpath) بھی مت کھودیئے ، خبردار! گلی وغیرہ  میں کہیں بھی اِس طرح کی سجاوٹ نہ کیجئے جس سے لوگوں کا راستہ تنگ ہو اور اُن کی