Book Name:Milad e Mustafa

ازکم 3 دن کے لئے سنتیں سیکھنے سکھانے کے مَدَنی قافلے میں سفر کریں اور روزانہ ’’گھر درس‘‘ بھی دیں یا سنیں اور اسلامی بہنیں ، اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شروع سے لے کر آخر تک شرکت ، روزانہ ’’گھردر س‘‘ (صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمحرموں میں) جاری کریں۔

میں  مبلِّغ بنوں سنتوں کا ، خوب چرچا کروں سنتوں کا

یا خدا!درس دوں سنتوں کا ، ہو کرم!بہر خاکِ مدینہ[1]

{5}اپنی مسجد ، گھر ، دُکان ، کارخانے وغیرہ پر 12 ورنہ کم ازکم ایک مَدَنی پرچم ربیع الاوَّل شریف کی چاند رات سے لے کر 12ربیع الاوَّل تک لہرائیے۔ بسوں ، ویگنوں ، ٹرکوں ، ٹرالوں ، ٹیکسیوں ، رکشوں ، ریڑھوں ، گھوڑا گاڑیوں وغیرہ پرمَدَنی پرچم باندھ دیجئے۔ اپنی سائیکل ، اسکوٹر اور کارپر بھی لگائیے۔ ہر طرف مَدَنی پرچموں کی بہاریں مسکراتی نظر آئیں گی۔ عموماً ٹرکوں کے پیچھے جانداروں کی بڑی بڑی تصویریں اورفضول سے اشعار لکھے ہوتے ہیں۔ ہو سکے تو اپنی گاڑیوں پر یہ لکھوایئے : مجھے دعوتِ اسلامی سے پیا ر ہے۔

دعائے عطاّرؔ : یاربِّ مصطَفٰے! جو کوئی اپنی اسکوٹروں پر(صرف آگے کی طرف اور) کاروں ، ٹیکسیوں ، بسوں ، ٹرکوں ، ٹرالوں ، پانی کے ٹینکوں ، ویگنوں ، رکشوں ، سوزوکیوں وغیرہ پر آگےیا پیچھےیادونوں طرف ’’مجھے دعوتِ اسلامی سے پیار ہے‘‘ لکھے یا لکھوائے یا اس کا اسٹیکر لگائے یا لگوائے۔ اُس کی گاڑی کی ایکسیڈنٹ (Accident)سے


 

 



[1]     وسائلِ بخشش(مرمم) ص۱۸۹