Book Name:Milad e Mustafa

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

  پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حُصُولِ ثواب کی خاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔ [1]  

مسئلہ : جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

* اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اوّل تا آخر بیان سنئے ، * پوری توجہ کے ساتھ بیان سننے کی نیّت کیجئے * ادب کے ساتھ بیٹھنے کی نیّت کیجئے *  اگر قلم (Pen / Pencil) ، ڈائری آپ کے پاس ہے تو اَہَمّ نکات نوٹ کرنے کی بھی نیّت کر لیجئے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے آج کے بیان کا موضوع ہے “ میلادِ مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجس میں ہم سنیں گے کہ بے دددھ کی بکری نے دودھ دیا ۔ عظمتِ مصطفیٰ کا بیان ، حضرت عیسی علیہ السلام کی بشارت ، مکانِ ولادت پر دعا قبول ہوتی ہے ، جشنِ ولادت پر خوشی منانے کا انعام ، جشنِ ولادت منانے کا منفرد انداز اور مکتوبِ عطار۔ اس کےعلاوہ کئی اہم مفید باتیں  سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ

بے دودھ کی بکری نے دودھ دیا

اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ عربیصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی والدہ ماجدہ حضرت


 

 



[1]    معجم کبیر ، سهل بن سعد الساعدیالخ۵۹۴۲ ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲