Book Name:Milad e Mustafa

بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا  نے فرمایا کہ جب حضورِاقدس  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پیدا ہوئے تو میں نے دیکھا کہ “ ایک بادل آیا “ جس میں روشنی کے ساتھ گھوڑوں کے ہِنْہنانے اور پرندوں کے اُڑنے کی آواز تھی اور کچھ انسانوں کی بولیاں بھی سنائی دیتی تھیں۔ پھر ایک دم حضورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میرے سامنے سے غائب ہو گئے اور میں نے سنا کہ ایک اعلان کرنے والا اعلان کر رہا ہے کہ محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مَشْرِق  و مَغْرِب  میں سَیر کراؤ اور ان کو سمندروں کی بھی سیر کراؤ تا کہ تمام کائنات کو ان کا نام ، ان کا حُلیہ مبارک ، ان کی صفت معلوم ہو جائے اور ان کو تمام جاندار مخلوق یعنی جنّ و اِنْس ، ملائکہ(فِرشتے) اورچرندوں و پرندوں کے سامنے پیش کرواور انہیں حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام  کی صورت ، حضرت شیث عَلَیْہِ السَّلَام  کی معرفت ، حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام  کی شجاعت ، حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام  کی خُلَّت ، حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِ السَّلَام  کی زبان ، حضرت اسحق عَلَیْہِ السَّلَام  کی رضا ، حضرت صالح عَلَیْہِ السَّلَام  کی فَصَاحَت ، حضرت لُوط عَلَیْہِ السَّلَام  کی حِکْمَت ، حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام  کی بشَارَت ، حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی شِدَّت ، حضرت ایوب عَلَیْہِ السَّلَام  کا صَبْر ، حضرت یونس عَلَیْہِ السَّلَام  کی طَاعَت ، حضرت یُوشع عَلَیْہِ السَّلَام  کا جِہاد ، حضرت داؤدعَلَیْہِ السَّلَام کی آواز ، حضرت دانیال عَلَیْہِ السَّلَام  کی محبت ، حضرت الیاس عَلَیْہِ السَّلَام  کا وقار ، حضرت یحیی عَلَیْہِ السَّلَام  کی عِصْمَت ، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  کا زُہد عَطا  کرکے ان کو تمام پیغمبروں کے کمالات اور اخلاقِ حسنہ سے مزید خوبصورت  کر دو۔ [1]

اس کے بعد وہ بادل چھٹ گیا۔ پھر میں نے دیکھا کہ آپ ریشم کے سبز کپڑے


 

 



[1]    المواھب اللدنیۃمع شرح الزرقانی ، ولادتہ   الخ ، ۲۱۲