Book Name:Milad e Mustafa

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پیرکے دِن پیدا ہوئے اور پیر کے دِن ہی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی نبوت ظاہر ہوئی ، مکۂ مکرمہ سےہجرت پیر کے دِن ہوئی ، پیر کے دِن مدینۂ منورہ میں داخِل ہوئے۔ پیر کے دن ظاہری وصال فرمایا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نےحَجْر اَسود کو پیر کے دن ہی نصب فرمایا ، ایک روایت کے مطابق  بدر میں فتح بھی پیر کے دن ملی اور پیر کے دن سورۂ مائدہ نازل ہوئی ۔ [1]

قربان اے دو شنبہ  تجھ پر ہزار جمعے           وہ فضل تُو نے پایا صبحِ شبِ ولادت

مختصر وضاحت : اے پیر کے دن تجھ پر ہزار جمعہ قربان کہ تیری افضلیت ان سے زیادہ ہےکہ ولادتِ رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فضل پایا ہے ۔

پیر کا دِن بڑا مُبارَک دِن ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں ہر پیر کو روزہ رکھنے کی ترغیب دِلائی جاتی ہے ، سحری اجتماع کا اِنعقاد کیا جاتاہے تاکہ اجتماعی طورپر روزہ رکھنے میں آسانی ہو ، دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام اور دیگرسینکڑوں عاشقانِ رسول پیرشریف کا  روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

مکانِ وِلادت پر دُعا قبول ہوتی ہے

جس مُبارَک مکان میںاللہکریم کے پیارے پیارے آخری رَسُول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی وِلادت(یعنیBirth) ہوئی ، تاریخ ِاِسلام میں اُس مقام کا نام ’’مَوْلِدُ النَّبِی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم‘‘(یعنی نبی کی پیدائش کی جگہ) ہے ، یہ بہت ہی مُتَبَرَّک(یعنی بابرکت)  مقام


 

 



[1]     مسند امام احمد ، مسند عبد اللہ بن عباس ، ۱ / ۵۹۴ ، حدیث : ۲۵۰۶۔