Book Name:Milad e Mustafa

جلوسِ میلاد میں وہی نعرے لگائیں یا گاڑیوں میں وہی کلام چلائیں جو مدنی مرکز کی طرف سے جاری کردہ ہوں)

ربیعِ پاک تجھ پر اہلِ سنّت کیوں نہ قرباں ہوں

کہ تیری بارہویں تاریخ وہ جانِ قمر آیا[1]

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام “ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ “

پیارے پیارے  اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں جہاں گناہوں سے بچنے ، نیکیوں کو اپنانے اور شریعت پر عمل کی ترغیب دی جاتی ہے ، وہیں یہ ذہن بھی دیا جاتا ہے کہ ہم شرعی تقاضوں کے مطابق اپنی زندگی کو کیسے بہتر سے بہترین بنا سکتے ہیں۔ مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کی صحبتیں ، سُنّتوں بھرے اجتماعات میں ہونے والے بیانات ، درس و بیان کے مدنی حلقے سب اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ اسی طرح سوچ اور فکر کو نکھارنے کا ایک طریقہ اَمِیرِ اہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علّامہ مَولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطّار قادِری  رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے مدنی مذاکروں میں شرکت بھی ہے۔ مختلف مواقع اور ہر ہفتے ہونے والا مَدَنی مذاکرہ جہاں نیک صحبت پانے کاذریعہ ہے ، وہیں قلب و روح کی روشنی کا بھی باعث ہے۔ اسی طرح “ ہفتہ وارمدنی مذاکرہ “ ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام بھی ہے۔ اس مدنی کام کےبےشُماردینی ودُنیوی فوائد ہیں ، * مدنی مذاکرے کی برکت سےگناہوں سےبچنے کاذِہن ملتا ہے۔ *  مدنی مذاکرےکی برکت سےعلمِ دِین حاصل ہوتا ہے۔ * مدنی مذاکرےکی برکت سے


 

 



[1]     قبالۂ بخشش ص۶۵