Book Name:Milad e Mustafa

جیب کا رومال ، چپل ، تسبیح ، عطر کی شیشی ، ہاتھ کی گھڑی ، قلم ، قفلِ مدینہ پیڈوغیرہ اپنے استعمال کی ہر چیز ہو سکے تونئی لیجئے۔ (مجلسِ میلاد شریف اور دیگر مجالسِ خیر کیلئے غسل کرنا مستحب ہے۔ دیکھئے : نماز کے احکام صفحہ115) اسلامی بہنیں بھی اپنی ضَرورت کی جو جو چیزیں ممکن ہوں وہ نئی لیں)

آئی نئی حکومت سکہ نیا چلے گا            عالَم نے رنگ بدلا صبح شبِ وِلادت[1]

{11}  12ویں رات اجتماعِ میلاد میں گزار کربوقتِ صبح صادِق اپنے ہاتھوں میں مدنی پرچم اُٹھائے دُرُود و سلام پڑھتے ہوئے اشک بار آنکھوں سے’’صبحِ بہاراں ‘ ‘ کا استقبال کیجئے۔ بعد نمازِ فجر سلام کرنے کے بعد عید مبارَک کہہ کر ایک دوسرے سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات فرمایئے اور سارا دن عید کی مبارَ ک باد پیش کرتے اور عید ملتے رہئے۔

عیدِ میلادُ  النّبی تو عید کی بھی عید ہے        بالیقیں ہے عید ِعیداں عیدِ میلادُ  النّبی[2]

{12}اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی ، مُحمَّدٌ رَّسولُ اللّٰہ  پیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ ولادت مناتے رہے ، آپ بھی یادِ مصطَفٰے میں12ربیع الاوَّل شریف کو روزہ رکھ کر مدنی پرچم اُٹھائے جلوسِ میلاد میں شریک ہوں ، جہاں تک ممکن ہو باوضو رہئے ، لب پر دُرُودو سلام اور نعتوں کے نغمے سجائے ، نگاہیں جھکائے پر وقار طریقے پر چلئے ، اُچھل کود مچا کر کسی کو تنقید کا موقع مت دیجئے۔ (ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی


 

 



[1]     ذوقِ نعت ص۹۵

[2]     وسائلِ بخشش (مُرمَّم)ص۳۸۰