Book Name:Milad e Mustafa

جانشینِ امیرِ اہلسنّت کی ایپ(Application) کا تعارف

 پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی اس جدید دور میں تبلیغِ دِین(یعنی قرآن و سُنّت کی دعوت کو عام کرنے) کے لیے جدید ذرائع بھی اپنا رہی ہے۔ اسی سلسلے کے تحت جانشینِ امیر اہلسنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نام سےبھی ایک ایپ (Application)بنائی گئی ہے۔  جس کا نام ہے : الحاج عبیدرضاعطاری۔ (Al Haaj Ubaid Raza Attari)اس میں جانشینِ  امیر اہلسنت کے بیانات ، شارٹ کلپ ، مختلف تنظیمی مصروفیات ، مدنی چینل ریڈیو ، کلپ وغیرہ کی ڈاؤن لوڈنگ (Downloading) اور سرچ(Search) کی سہولت شامل کی گئی  ہے۔ آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپ انسٹال کیجئے اور اس سے بھرپورفائدہ حاصل کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہاتھ ملانے کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے مہمان نوازی کی چندسنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں :

آئیے !شیخ طریقت ، امیْرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے 101مدنی پھول سے ہاتھ ملانے کی چندسنتیں اورآداب سنتے ہیں : پہلے دوفرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ ہوں : (1) جب دو مسلمان مُصافَحہ کرتے ہوئے  خیریت دریافت کرتے ہیں تواللہ پاک ان کے درمیان  100رحمتیں نازل فرماتا ہے ، جن میں سے  99 رحمتیں