Book Name:Milad e Mustafa

زیادہ پُرتپاک طریقے سے ملنے والے اوربہتر انداز سے اپنے بھائی سے خیریت دریافت کرنے والے کےلئے ہوتی ہیں[1] (2) جب2دوست آپس میں ملتے ہوئے مُصافَحَہ کرتے ہیں اورنبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپردُرُود پاک پڑھتے ہیں توان کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں[2]* دو مسلمانوں کابوقْتِ ملاقات سلام کر کے دونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ ملانا سنّت ہے * رخصت ہوتے وَقت بھی سلام کیجئے اورہاتھ بھی ملا سکتے ہیں* ہاتھ ملاتے وقت درود شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے : یَغفِرُ اللہُ لَنَا وَ لَکُمْ ( یعنیاللہ ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے)* دومسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جودعا مانگیں گے اِنْ شَآءَاللہقَبول ہوگی ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہوجائے گی[3] اِنْ شَآءَاللہ* آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُورہوتی ہے* جتنی بارملاقات ہوہربارہاتھ ملاسکتے ہیں* دونوں طرف سے ایک ایک ہاتھ ملانا سنّت نہیں مصافحہ دو ہاتھ سے کرنا سنّت ہے * بعض لوگ صِرف اُنگلیاں ہی آپس میں ٹکڑا دیتے ہیں یہ بھی سنت نہیں* ہاتھ ملانے کے بعد خُوداپناہی ہاتھ چوم لینامکروہ ہے ۔ [4]  ہاتھ ملانے کے بعداپنی ہتھیلی چوم لینے والے اسلامی بھائی اپنی عادت نکالیں ۔ *  مُصافَحَہ کرتے ( یعنی ہاتھ ملاتے ) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو ، دونوں ہتھیلیاں خالی


 

 



[1]    معجم اوسط ، ۵ / ۳۷۹ ، حدیث : ۷۶۷۲

[2]    شعب الایمان ، باب فی مقاربة وموادة اهل الدین ، فصل فی المصافحة   الخ ، ۶ /  ۴۷۱ ، حدیث : ۸۹۴۴

[3]     مسند احمد ، مسند انس بن مالک ، ۴ /  ۲۸۶ ، حدیث : ۱۲۴۵۴

[4]      تبیین الحقائق ، کتاب الکراهیة ، فصل فی الاستبراء وغیرہ ، ۷ /  ۵۶