Khush Qismat Kon

Book Name:Khush Qismat Kon

روشن چہرے والے

                             حضرت سَیِّدُنا ابو اِدریس خولانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نےحضرت معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  سے عرض کی : میں اللہ پاک کی رضا کے لئے آپ سے محبت کرتا ہوں۔ حضرت معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے فرمایا : تمہیں مبارَک ہو ، میں نے نبیِّ بے مثال ، سیدہ آمنہ کے لال صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کواِرشادفرماتے سُنا : قیامت کے دن بعض لوگوں کے لئے عرش کے گِرد کُرسیاں نصب کی جائیں گی ، اُن کےچہرے چودھویں کے چاندکی طرح چمک دار ہوں گے ، لوگ گھبراہٹ(Confusion)کاشکارہوں گےجبکہ اُنہیں کوئی پریشانی نہ ہوگی ، لوگ خوفزدہ ہوں گےاُنہیں کوئی خوف نہ ہوگا ، وہ ربِّ کریم کےدوست ہیں جن پر نہ کوئی اندیشہ(خوف) ہے نہ کچھ غم۔ عرض کی گئی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!وہ کون لوگ ہیں؟اِرشادفرمایا : ھُمُ الْمُتَحَابُّوْنَ فِی اللہِ یعنی اللہ کریم کی رِضا کے لئے آپس میں محبت کرنے والے۔ (قوت القلوب ، الفصل الرابع و الاربعون فی کتاب الاخوۃ فی اللہ تبارک و تعالیالخ ، ۲ / ۳۶۴)

               اے عاشقانِ رسول! کتنےخوش قسمت ہیں وہ لوگ جوصِرْف اللہ پاک کی رضا کےلئےایک دوسرے سے محبت کرتے اورایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں ، دوسروں کو نیکی کی دعوت دیتے ہیں ، گناہوں سے بچنےکی ترغیب دلاتےہیں ، مگرافسوس !بعض مقامات پر صورتِ حال اِس کے اُلٹ دکھائی دیتا ہے مثلاً *  کہیں ذات اورقومیت  پرجھگڑا ہوتانظر آتاہےتوکہیں تَعَصُّب کی بنا پرلاٹھیاں چلتی  نظر آتی ہیں۔ * کہیں دکاندار اور کاروباری حصّے دار آپس میں لڑ رہے ہیں تو کہیں مالک مکان اور کرائے داروں میں ہاتھا پائی ہوتی نظر آتی ہے۔ * کہیں ڈاکٹراورمریض ایک دوسرے سےبےصبری کا مظاہرہ کرتے  نظر آتےہیں  توکہیں ٹھیکیدار وملازمین آپس میں گالی گلوچ کرر ہے ہیں۔ * کہیں  باپ اوربیٹاایک