Khush Qismat Kon

Book Name:Khush Qismat Kon

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرلیتے ہیں۔ فرمانِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([1])

اہم نکتہ : نیک اورجائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بیان سُننے کی نیتیں

               * نیچی کئے توجہ سے بیان سُنوں گا۔ * عِلْمِ دین کی تعظیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ * صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوا اللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ * اجتماع کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مُصافحہ اور انفرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

                             پیارے  پیارےاسلامی بھائیو!آج ایک موضوع پر بڑی گفتگو کی جاتی ہےاوروہ  ہے خوش قسمت کون ؟ (Who is fortunate?)۔ آج ہر ایک نےاپنی اپنی سوچ  کےمطابق خوش قسمتی کے کچھ معیار بنا رکھے ہیں ، کوئی کہتاہے : جس کےپاس بڑی اچھی گاڑی ہےوہ بڑاخوش قسمت ہے۔ کوئی کہتاہے : جس کےپاس دولت کی رَیل پَیل ہے وہ بڑا خوش قسمت ہے۔ کوئی کہتاہے : جس کا گھربڑا خوبصورت ہے وہ بڑا خوش قسمت ہے۔ کوئی کہتاہے : جس کےبڑےبڑےلوگوں سےرابطےہیں وہ بڑا خوش قسمت ہے۔ کوئی کہتا ہے : جس کا ایک کال پر کام ہوجاتاہے وہ بڑا خوش قسمت ہے۔ کوئی


 

 



[1]    معجم کبیر ، سہل بن سعد الساعدیالخ ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲