Book Name:Khush Qismat Kon
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شبِ قدر حاصل کرلی۔ ([1])
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 10ستمبر2020ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : غور و فکر : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
* شُکْر میں نعمتوں کی حفاظت ہے۔ ( شکر کے فضائل ، ص۱۲)* شُکْر اللہ والوں کی عادت ہے ۔ (شکر کے فضائل ، ص۱۲)* شُکْر اللہ پاک کی نافرمانی کو چھوڑنا ہے۔ (شکر کے فضائل ، ص۱۲ملخصا) * نعمت ملنے پر اللہ کریم کا شُکْر ادا کرنے کی صورت میں بندہ عذاب سے محفوظ رہتا ہے۔ (صراط الجنان ، ۴ / ۴۰۶)* عبادت بغیر شُکْر کے مکمل نہیں ہوتی۔ (بیضاوی ، ۱ / ۴۴۹ ، پ۲ ، البقرۃ ، تحت الایۃ : ۱۷۲) حضرت ابو سُلیمان واسطی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اللہ پاک کی نعمتوں کو یاد کرنے سے دل میں اُس کی محبت پیدا ہوتی ہے۔ ( ابن عساکر ، ۳۶ / ۳۳۴ ، حدیث : ۴۱۳۳)* حضرت عمر بن عبد العزیز