Book Name:Khush Qismat Kon
نیکیوں کاخزانہ جمع کرنےکی کوشش میں لگ جائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہم سُن رہےتھے خوش قسمت کون؟ ، یقیناً خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو جنت کی نعمتوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے دنیا کی عارضی تکالیف پر صبر کرتے ، راتوں کی تنہائیوں میں اُٹھ کر نیک اعمال کرتے اور تکلیفوں کوبرداشت کرتےہیں۔ ایسےخوش نصیبوں کو مبارَک ہوکہ ربِّ کریم انہیں کثیرانعامات و اکرامات سےنوازےگا اور ایسے خوش نصیبوں کے لئے ربِّ کریم نے طرح طرح کی نعمتیں تیار کر رکھی ہیں ، چنانچہ
“ عُیُون الحکایات “ جلد2 صفحہ نمبر252پر لکھاہے : حافظ مُطَہَّر سعدی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ بہت مُتَّقِی و پرہیزگار تھے ، مسلسل ساٹھ (60) سال تک اللہ پاک سے ملاقات کے شوق میں آنسو بہاتے رہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہفرماتےہیں : ایک رات میں نے اپنےآپ کوخواب میں ایک ایسی نہر کےکنارےپایاجس میں عمدہ مُشک بہہ رہاتھا۔ اُس کے دونوں کناروں پرانتہائی قیمتی موتی بکھرے ہوئےتھے۔ پھرمیں نےسونےکی اینٹوں سے بنا ہوامحل دیکھا۔ جس میں خوبصورت لڑکیاں ، بہترین لباس و زیورات سے آراستہ بلند آواز میں ربِّ کریم کی پاکی بیان کررہی تھیں ، میں نے جب اُن کی تسبیح سُنی توپوچھا : تم کون ہو؟ اُنہوں نے خوبصورت آواز میں کہا : ہم ربِّ کریم کی مخلوق میں سے ایک مخلوق ہیں۔ میں نےکہا : تم یہاں کیاکرتی ہو؟اُنہوں نےکہا : ربِّ کریم نےہمیں اُن لوگوں کےلئےپیدافرمایاہےجورات کو عبادت کرتے اور اپنے ربِّ کریم سے دعا کرتے ہیں جبکہ لوگ سو رہے ہوتے ہیں۔ میں نےکہا : وہ خوش