Khush Qismat Kon

Book Name:Khush Qismat Kon

پرانبیااورشُہَدَا رشک کریں گے۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نےعرض کی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!اُن کی صفات بیان فرما دیجئے۔ ارشادفرمایا : یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ پاک کی رِضا کے لئے آپس میں محبت کرتے ، اس کی رِضا کی خاطر ساتھ بیٹھتے اور اُسی کی رِضا کے لئے ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔

(مجمع الزوائد ، کتاب الزھد ، باب المتحابین فی اللہ ، ۱۰ / ۴۹۱ ، حدیث : ۱۷۹۹۹ملتقطا)

مدنی انعام نمبر20 کی ترغیب

                             اےعاشقانِ رسول!لڑائی جھگڑوں سےپیچھاچھڑانے ، محبتیں پھیلانے ، نفرتیں مٹانے ، مسلمانوں میں صلح صفائی  کا ذہن پانے اور حُسْنِ اخلاق سے پیش آنے کا جذبہ پانےکےلئےعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ (Attached) ہوجائیے ، اور مدنی کاموں کے لئے ضرور وقت دیجئے  کہ  جو اسلامی بھائی اپنے دن رات کے اَوقات کو مدنی کاموں کے لئے وَقْف کر دیتے ہیں اور صِرف مدنی کام ہی کرتے ہیں ایسے اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ پسند فرماتے اور اُن سے محبت بھی فرماتے ہیں ،  جیساکہ

                              ایک مَدَنی مذاکرے میں آپ نے فرمایا : میں رات دن مدنی کام کرنے والے اسلامی بھائیوں سے پیار کرتا ہوں ۔ ( مدنی مذاکرہ ، ۲۱ صفرالمظفر ۱۴۳۶ بمطابق13دسمبر2014) ان مدنی کاموں کے لئے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے ہر دعوت ِاسلامی والے کے لئے کم از کم دو گھنٹے صرف کرنے کی ترغیب ہے ، چنانچہ 72مدنی انعامات کے رسالے میں مدنی انعام نمبر20ہے : کیاآج آپ نے دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی کاموں کو اپنے نگران کے دئیے ہوئے شیڈول کے مطابق کم از کم دو گھنٹے دئیے؟