Khush Qismat Kon

Book Name:Khush Qismat Kon

                             لہٰذا ہر دعوتِ اسلامی والے کو چاہئے کہ وہ کم از کم دو گھنٹے دعوت ِاسلامی کے مدنی کاموں کے لئے ضرور پیش کرے ۔ اگر ذہن میں یہ آئے کہ ہم دو گھنٹے کیسے دیں؟ تو اس حوالے سے مَدَ نی مرکز کی طرف سے یہ راہنمائی ملتی ہے کہ آپ اپنے دو گھنٹے اپنے نگران کےحوالے کردیں۔ شریعت و تنظیم کے دائرے میں رہتے ہوئے آپ کا نگران جو آپ کو کہے ، آپ اس کی فرمانبرداری کیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ آپ اس کی بھرپور برکتیں پائیں گے ۔

مدنی کاموں کے لئے وقت دینے کے فوائد

                             راہِ خدا میں وَقْت دینے کے فوائدوفضائل اوراجْر و ثواب حاصِل ہو گا ۔ * نیکی کی دعوت کی فضیلت کے حق دارٹھہریں گے۔ * عِلْمِ دین سیکھنے سکھانے کا مَوْقع ملے گا ۔  * دِینی معلومات میں ترقّی ہوگی۔ * عمل میں پختگی آئے گی۔ * نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا جذبہ ملے گا۔ *  فضولیات سےمحفوظ رہیں گے۔ * رُوحانیت نصیب ہوگی۔ * خدا پر بھروسا و صَبْر کے مواقع ملیں گے۔ * امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا قُرب اوردعائیں ملیں گی۔ * مدنی مرکز کا اِعتماد بڑھے گا۔ * اپنی مَدَنی تربیت ہونے کے ساتھ ساتھ ذِمَّہ داران کی بھی اچھی تربیت ہو گی۔ * عاجزی و اِنکساری کی دولت نصیب ہو گی۔ * جب ہم خود مدنی کاموں میں عملی طورپرشریک ہوں گے تو دیگر اسلامی بھائیوں کے لئے بھی ترغیب بنیں گے۔ * مدنی کاموں کیلئے ہمارے وَقْت دینے سے ہو سکتا ہے  کئی عاشقانِ رسول ، گناہوں بھرے ماحول سے تائب ہوکراپنے آپ کو مدنی ماحول میں رنگ لیں ۔ * مدنی کاموں کے دوران مدنی رسائل تقسیم کرکے عظیم ثواب کمانے کا موقع ملے گا ۔

                             لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ ہم نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے   عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے روزانہ کم از کم 2 گھنٹے  نکال کر اپنی آخرت کی بہتری کے لئے