Book Name:Khush Qismat Kon
قسمت لوگ کون ہیں؟ جن کی آنکھیں ربِّ کریم تم سےٹھنڈی کرےگا؟ ، اُنہوں نےکہا : کیاتم اُن لوگوں کو نہیں جانتے؟میں نے کہا نہیں۔ کہا : بے شک یہ وہ لوگ ہیں ، جو قرآن کی تلاوت کرتے ، تَہَجُّدپڑھتے اور دن کو روزہ رکھتے ہیں۔ ایسے ہی خوش نصیب عبادت گزاروں کے لئے اللہ کریم نے ہمیں پیدافرمایاہے۔
(عیون الحکایات ، ۲ / ۲۵۲ ، ملخصاً)
سُبْحٰنَ اللہ!کتنےخوش قسمت ہیں وہ لوگ جورات کی تنہائی میں اپنےربِّ کریم کویادکرتے ہیں۔ فرض روزوں کےساتھ ساتھ نفل روزےپابندی کے ساتھ رکھتےہیں۔ نماز ِ تَہَجُّد ادا کرتےہیں ۔ روزانہ تلاوت ِقرآن کرتے ہیں۔ راتوں کو اُٹھ کر عبادت کرتےہیں۔
جبکہ دوسری جانب غافل مسلمانوں کی ایک تعدادایسی ہے جوراتوں کو دیر تک جاگ کر کبھی فلموں ڈراموں میں اپنا وقت برباد کرتی ہے تو کبھی موبائل فون پر کال پیکجز کےذریعےاپنےقیمتی لمحات کو گناہوں میں گزار تی ہے ، کبھی سوشل میڈیا پرساری ساری رات بے ہودہ اور فضول گفتگو کرتے ہوئے اپنا اور دوستوں کا وقت برباد کرتی ہے۔ اِن میں اکثریت اُن لوگوں کی ہوتی ہےجنہیں نہ نمازوں کی کوئی فکر ہوتی ہےاورنہ قرآن پڑھناآتاہے ، جن کوقرآن پڑھناآتابھی ہے تووہ بھی مہینوں تک قرآنِ کریم کی زیارت نہیں کرتے ، اُس کو ہاتھ تک نہیں لگاتےبلکہ اپنے نفس کویوں جھوٹےدلاسےدیتے ہیں کہ ماہِ رَمَضان میں نمازوں کی کثرت کریں گے ، ماہِ رَمَضان میں رات کو نوافل پڑھیں گے ، ماہِ رَمَضان میں خوب تلاوت کریں گے ، ماہِ رَمَضان میں صبح و شام ایک ایک پارہ پڑھیں گے ، حالانکہ یہ جانتے ہیں کہ زندگی کا ایک ایک لمحہ بڑا قیمتی ہے اور زندگی ہر لمحہ تیزی سے کم ہوتی جارہی ہے ، موت کےقریب ہوتے جارہےہیں مگر پھر بھی سستی کامظاہر ہ کر تے اور اپنے نفس کو جھوٹی تسلیاں دیتےہیں۔