Book Name:Khush Qismat Kon
رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : اللہ پاک کی نعمتوں کو شکر کے ذریعے محفوظ کرلو۔ (حلیۃ الاولیا ، ۵ / ۳۷۴ ، حدیث : ۷۴۵۵) * حضرت امام محمدغزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : دل کا شُکْر یہ ہے کہ نعمت کے ساتھ بھلائی اور نیکی کا ارادہ کیا جائے۔ * زبان کا شُکْر یہ ہے کہ اِس نعمت پر اللہ پاک کی حمد وثنا کی جائے۔ * باقی اَعضاء کا شُکْر یہ ہے کہ اللہ کریم کی نعمتوں کو اللہ پاک کی عبادت میں خرچ کیا جائے اور اُن نعمتوں کو اللہ پاک کی نافرمانی میں صرف ہونے سے بچایا جائے۔ * آنکھوں کا شُکْر یہ ہے کہ کسی مسلمان کا عیب دیکھے تو اُس پر پردہ ڈالے۔
(احیاء العلوم ، کتاب الصبر والشکر ، الرکن الاول ، بیان فضیلۃ الشکر ، ۴ / ۱۰۳ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
* دعا کی قبولیت پر شکر کرنے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ دعا کی قبولیت پر شکر کرنے کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دعایہ ہے :
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بِعِزَّتِهٖ ، وَجَلَالِهٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ
ترجمہ : تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے جس کے غلبہ و بزرگی کے سبب اچھے کام پورے ہوجاتے ہیں۔
(مستدرک ، کتاب الدعاء والتکبیر …الخ ، الدعاء اذا شفی …الخ ، ۲ / ۲۴۱ ، حدیث : ۲۰۴۳)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! جب کوئی اسلامی بھائی یہ محسوس کرے کہ میری دعا قبول ہوگئی جیسے بیمار اچھا ہوگیا یا سفر سے خیر و عافیت سے لوٹ آیا ، اِسی طرح کوئی دوسری حاجت پوری ہوجائے تو اللہ پاک کا شکر بیان کردہ الفاظ میں کرے۔