Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani
اللہ والے اور خواص(خاص لوگوں)میں شامل ہیں۔ (ابن ماجہ ، کتاب السنۃ ، باب فضل من تعلم القرآن وعلمہ ، ۱ / ۱۴۰ ، حدیث : ۲۱۵)
اے عاشقانِ رسول!آج ایک تعداد ہے جوبے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہے ، کبھی کسی معاملے میں محتاجی توکبھی کسی کام میں ، کیوں نہ ہم یہ ذہن بنائیں کہ ان بے روزگاریوں اور لوگوں کی محتاجی سے جان چھڑانے کے لیے اپنے مہربان مالک و مولیٰ کی بارگاہ میں حاضری دیں ، فرض نمازوں کی پابندی کریں ، تلاوتِ قرآن کتنی عظیم عبادت ہے ، ہم کیوں نہ اِس عظیم عبادت کے ذریعے طرح طرح کی نعمتیں عطا فرمانے والے مالکِ کریم سے محتاجی ختم ہونے کی دُعا کریں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وار اجتماع “
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!فضولیات سے بچنےاور خود کو نیکیوں میں مصروف کرنے کے لیے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے12مدنی کاموںمیں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام “ ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرا اِجْتِماع “ بھی ہے۔ اِجْتِماع میں مانگی جانے والی دُعائیں ضَرور رنگ لاتی ہیں ، کیونکہ اجتماع میں تلاوتِ قرآن ، نعتِ رسول ، سُنّتوں بھرا اصلاحی بیان ، ذِکْرُ اللہ ، رِقَّت انگیر دُعا اور صلوٰۃ وسلام ہوتاہے ، انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ، صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور اَولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی سیرتِ مبارَکہ بیان ہوتی ہے۔ حضرت سُفیان بِن عُیَیْنَہ(عُ ، یَیْ ، نَہ) رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں : عِنْدَ ذِکْرِ الصّٰلِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُ یعنی نیک لوگوں کے ذِکْر کے وَقْت رَحمتِ اِلٰہی اُتَرْتی