Hazrat Usman-e-Ghani

Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی شان

                             پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم اَمِیْرُالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی سیرت سے مُتَعلِّق سُن رہےتھے ، امیر المؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی خدمات کا کون اندازہ کر سکتا ہے ، دین کی خاطر جو قربانیاں آپ نے دِیں وہ آپ ہی کا حصہ ہیں۔ * آپ اُن خوش نصیب صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  میں شامل ہیں جو شروعِ اسلام میں ایمان لائے تھے۔ *  2مرتبہ راہِ خدا میں ہجرت کاشرف حاصل کیا *  جنہیں جامعُ القرآن ہونے کاشرف حاصل ہے۔ * دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی ہے۔ * ان  کا نام ان صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی فہرست میں شامل ہے جو رشتہ داروں کی تمام تر تکالیف سہنے کے باوجود ایمان پر ثابت قدم رہے۔ * انہیں یہ شرف بھی حاصل ہواکہ رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دوشَہزادیاں یکےبعد دِیگرے ان کےنکاح میں آئیں۔ * آپ سیرت و صورت میں بے مثال تھے۔ * آپ  کا شمار اللہ کریم کے ان مقبول بندوں میں ہوتا ہے جو ساری ساری رات عبادت و بندگی میں گزار دیتے تھے۔ *  ان لوگوں میں شامل تھے جو ہر وقت خوفِ خدااورتقویٰ وپرہیزگاری سے رہتے تھے۔ *  ایسے تحمل مزاج تھے کہ خودجامِ شہادت نوش کر لیا مگر نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے شہرِ مبارک کو خون آلود نہیں ہونے دیا۔ * سخاوت میں اپنی مثال آپ تھے۔ *  حِلْم اورصبر و شفقت میں بھی اپنی مثال آپ تھے۔ *  عاجزی و انکساری والے بزرگ تھے۔

حضرت عثمانِ غنی اور اِتِّباعِ رسول