Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani
(الترغیب والترھیب ، کتاب الذکر والدعاء ، الترغیب فی اکثار … الخ ، ۲ / ۳۲۶ ، حدیث : ۲۵۹۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([1])
اہم نکتہ:نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
* علم دین حاصل کرنےکےلیےنگاہیں نیچی کئے توجہ سے بَیان سُنُوں گا۔ * عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ * صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوااللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے کےلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔ * اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ذُوالْحِجَّۃِ الحرام کا مقدَّس مہینا اپنی رحمتوں اور برکتوں کی بارش برسا رہا ہے ، اس ماہ کی 18 تاریخ کو رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی ایک کے بعد دُوسری شہزادی سے نکاح کا شرف پانے والے ، انتہائی ظالمانہ طریقے سے شہید ہونے والے ، بہت زیادہ سخاوت فرمانے والے ، صبرو شفقت فرمانے والے ، بہت زیادہ شرم وحیا کرنے اور غریبوں سے