Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani
حضرت مولاناسیِّد منظوراحمد صاحِب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اعتماد کے ساتھ فرماتے ہیں کہ حاضِرین کم ہوں یا زیادہ میں نے یہ بات خاص طور سے نوٹ کی کہ وُہی ایک بار کی بنائی ہوئی چائے روزانہ آنے والے تمام آدمیوں کے لئے کافی ہوتی ، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ حاضِرین کی تعداد زیادہ ہو گئی تو مزید انتِظام کرنے کی ضرورت محسوس کی ہو۔ حضرت مولانا سیِّدمنظور احمد صاحِب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا یہ بیان اِس بات کی طرف واضح اشارہ دے رہا ہے کہ یہ خلیفۂ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے روزانہ کے معمولات کی کرامتوں میں سے ایک انتِہائی کریمانہ کرامت ہے۔
( تاریخِ اسلام کی عظیم شخصیت صدر الافاضل ، ص ۳۳۳تا۳۳۴ ، ملخصاً ، از فیضانِ سنت ، ص۳۹۸ملخصاً)
سُبحٰن اللہ! آپ نے سنا کہ خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، حضرت علامہ مولانا سید مفتی محمد نعیم الدین مراد آبادی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ہاتھوں کی برکت اور کرامت تھی کہ ایک بار کی بنی ہوئی چائے تمام افراد كو کافی ہوجاتی۔ آپ کی سیرت سے متعلق مزید معلومات کےلیے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ “ تذکرۂ صَدْرُ الْاَفَاضِل “ ہَدِیَّۃً حاصل کیجئے اور مطالعہ فرمائیے ۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش108شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا رہی ہے ، انہی میں سے ایک شعبہ’’مجلس ہفتہ وار اجتماع‘‘ بھی ہے۔ مجلس ہفتہ وار اجتماع عموماً3سے5 اَرکان پر مُشْتَمِل ہوتی ہے۔ قاری ونعت خواں اور مُبَلِّغ کا جَدْوَل بنانا ، تلاوت و نعت اور بیان کی پرچیاں بنا کر مُتَعَلِّقَہ ذِمَّہ دار کو کم از کم 7 دن پہلے بتانا۔ اسپیکر ، لائٹس کا مناسب انتظام کرنا ، وُضوخانہ و اِستنجاخانوں پر پانی وغیرہ کا