Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani
طور پر اُس کی مدد کرے۔ * جب و ہ گھر میں موجود نہ ہو تو اُس کے گھر کی حفاظت سے غفلت نہ کرے۔ * اُس کے خلاف کوئی بات نہ سُنے اور اُس کے اَہلِ خانہ سے نگاہوں کو نیچی رکھے۔ * اُس کے بچّوں سے نَرم گُفتگو کرے ، * اُسے جن دینی یا دُنیوی اُمور کا عِلْم نہ ہو اِن کے بارے میں اُس کی رَہنمائی کرے۔ (اِحیاءالعلوم ، ۲ / ۲۶۷ ، ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
* بڑھاپے میں رزق وسیع رکھنے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ بڑھاپے میں رزق وسیع رکھنے کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ اَوْسَعَ رِزْقِكَ عَلَيَّ عِنْدَ كِبَرِ سِنِّي وَانْقِطَاعِ عُمْرِي
(مستدرک ، کتاب الدعاء والتکبیر … الخ ، المنجیات … الخ ، ۲ / ۲۳۶ ، حدیث۲۰۳۱)
تَرْجَمَہ : اے اللہ پاک!میرے بُڑھاپے اور عُمرکے اختتام کے وقت مجھ پر اپنا وسیع ترین رِزْق بھیج دے۔
(فضائل دعا،ص۲۸۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات (
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)
آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔