Book Name:Andheri Qabar

شریعت کے  مطابق ایک مٹّھی داڑھی بڑھانے والا تھا ، عِمامے کاتاج سرپرسجانے والا تھا ، سُنّتوں کامَتْوالا تھا ، ماں باپ کی فرماں برداری کرنے والا تھا ، بندوں  کے  حُقُوق اداکرنے والا تھا ، اللہ پاک اور اس کے  پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا چاہنے والا تھا ، صَحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان واہلبیتِ عُظام اور اولیائے کرام کادیوانہ تھا ، تواُس کی قَبْرجو اوپر سے مِٹّی کی چھوٹی سی ڈَھیری نُمادکھائی دے رہی ہے ، ہوسکتا ہے کہاللہ پاک  اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے  فضل و کرم سے اُس کا اندرونی حصّہ تاحدِّ نگاہ وسیع ہوچکاہو ، قَبْرمیں جنّت کی کِھڑکی کُھلی ہوئی ہواوراِس مِٹّی  کے  ظاہری ڈھیر تلے جنّت کا حسین باغ موجود ہو۔ دوسری طرف اِسی مٹّی  کے  ڈھیرتلے دفْن ہونے والا اگرمَعَاذَاللہ(اللہکی پناہ) بے نَمازی تھا ، رَمَضانُ المبارک کے  روزے جان بوجھ کربرباد کرنے والا تھا ، رَمَضانُ المبارککی راتوں میں گلیوں  کے  اندر کرکٹ وغیرہ کھیلوں  کے  ذریعے مسلمانوں کی عبادتوں یا نیند میں خلل ڈال کرتکلیف پہنچانے اوردِل آزاری کا سبب بننے والا تھا ، فرض ہونے  کے  باوجود زکوٰۃکی ادائیگی میں بُخْل کرنے والا تھا ، حرام روزی کمانے والا تھا ، سُود ورِشوت کا لین دین کرنے والا تھا ، لوگوں  کے  قرضے دبالینے والا تھا ، شراب پینے والا تھا ، جُوا کھیلنے والا تھا ، شراب و جُوئے  کے  اڈّے چلانے والا تھا ، مسلمانوں کی بِلااجازتِ شَرعی دل آزاریاں کرنے والا تھا ، مسلمانوں کو ڈرا دھمکاکر بَھتّہ وصول کرنے والا تھا ، تاوان کی خاطر مسلمانوں کو اِغوا کرنے والا تھا ، چوری کرنے والا تھا ، ڈاکہ ڈالنے والا تھا ، امانت میں خِیانت کرنے والا تھا ، زمینوں پر ناجائز قبضے کرنے والا تھا ، بے بس کسانوں کا خون چُوسنے والا تھا ، اِقتِدار  کے