Book Name:Andheri Qabar

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ                                                   وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ

اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ                                                               وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ

نَـوَیْتُ سُنَّتَ الاعْتِکَاف   (ترجَمہ : میں نے سنّتِ اعتکاف کی نیّت کی)

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! یہ بات ذہن نشین کر لیجئے کہ مسجد میں معتکف کے سوا کسی اور کو کھانے پینے اور سونے کی اجازت نہیں ہے۔ اس لئے جب بھی مسجد میں حاضری کی سعادت ملے تو اعتکاف کی نیت کرلیا کریں تاکہ اعتکاف کا ثواب بھی ملتا رہے اور  ضرورت پڑنے پر کھانا ، پینا اور سونا وغیرہ بھی جائز ہوجائے۔ یہاں یہ بات بھی ذہن میں بٹھا لیں کہ اعتکاف کی نیت کھانے ، پینے یا سونے کے لیے نہ ہو بلکہ اس سے مقصود  صرف اللہ  کریم کی رضا ہو۔ “ فتاویٰ شامیمیں ہے : اگرکوئی مسجد میں کھانا ، پینا ، سونا چاہے تو اِعْتِکاف کی نِیَّت کرلے ، کچھ دیر ذِکْرُاللہ کرے ، پھر جو چاہے کرے(یعنی اب چاہے تو کھا  پی یا       سو سکتا ہے)۔ اگر ممکن ہو تو اعتکاف کی نیت کر کے 12مرتبہ درودِ پاک پڑھ لیجئے یا اور کوئی نیک کام کر لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ ثواب بڑھ جائے گا اور مسجد میں کھانا ، پینا اور سونا وغیرہ بھی جائز ہو جائے گا۔   

دُرُوْدِ پاک کی فضیلت

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمکتبۃ المدینہ کی271صفحات پر مشتمل کتاب “ آبِ کوثر “ کے صفحہ نمبر201 ، 202پر دُرودِ پاک کی کثرت کرنے والے