Siddique e Akbar Ki Sakhawat

Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat

قُرآن خوانی ، نَعْت خوانی اور سُنّتوں بھرے اِجْتماعات کے اِنْعِقاد پر خَرْچ کرتے ہیں ، *مَسَاجِد ، جامعۃ المدینہ ، مدرسۃ المدینہ وغیرہ کی تَعْمِیْر و ترقّی اور روز مَرّہ کے اَخْراجات میں حِصّہ لیتے ہیں ، *دِینی طلبہ و طالِبات پر اپنا مال خَرْچ کرتے ہیں۔ اخلاص کے ساتھ اس طرح خرچ کرنے والوں کو اللہ پاک اپنے فَضْل سے دُگنا بلکہ اِس سے بھی زیادہ عطا فرمائے گا۔ ہمیں چاہئے کہ اللہ پاک کی رِضَا کے لئے نہ صرف خُوداپنا چندہ دعوتِ اسلامی کو دیں ، بلکہ دُوسروں کوبھی اس کی ترغیب دِلائیں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                     صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ صحابہ!ہم امیرُالمؤمنین حضرت صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی سخاوت کے واقعات سن رہے تھے ، آئیے !مزید واقعات سنتے ہیں :

رشتے دار سے جب سخت دُکھ پہنچا

امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ ابوبکرصِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اپنے بعض ان رشتہ داروں کا خرچ اٹھایا کرتے تھے جو کہ نادار ، غریب یا مسکین ہوا کرتے تھے انہی ضرورت مندوں میں سے ایک آپ کے خالہ زاد بھائی غریب ، نادار ، مہاجر اور بَدری صَحابی حضرتِ مِسطَح رَضِیَ اللہُ عَنْہُ بھی ہیں ، امیرُالمؤمنین حضرت  صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ان کے اخراجات اٹھاتے تھے ، ایک بار آپ کو اُن سے سخت دکھ پہنچا اور وہ یہ کہ اُنہوں نے غلط فہمی کی وجہ سے آپ کی پیاری بیٹی یعنی اُمُّ الْمُؤمِنین حضرتِ  عائشہ صِدّیقہ طاہرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا پر تُہمت لگانے والوں کا ساتھ دیا تھا تو آپ نے انہیں خرچ نہ دینے کی قسم کھائی۔ اللہپاک نے امیرُالمؤمنین حضرت  صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو اس نیک کام کو جاری رکھنے کے لئے  پارہ18سورۂ نور کی آیت نمبر 22نازِل فرمائی ، چنانچہ اللہپاک ارشاد فرماتا ہے :