Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat
نہیں جاتی ، جب تک تم اپنے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پردُرُودِ پاک نہ پڑھ لو ۔ (ترمذی ، کتاب الوتر ، باب ماجآء فی فضل الصلوۃ…الخ ، ۲ / ۲۸ ، حدیث : ۴۸۶)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے !اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے ۔ ([1])
اہم نکتہ: نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
*علم دین حاصل کرنے کے لیے نگاہیں نیچی کئے توجہ سے بَیان سُنُوں گا۔ * عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ *صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوااللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔ *اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جُمَادیٰ الاُخْریٰ اسلامی سال کا چھٹا مہیناہے ، اس مہینے کی 22 تاریخ کو عاشقِ اکبر ، سالارِ صحابہ ، پیکرِ صدق و وفا ، یارِ غار و یارِمزار ، پہلے خلیفۂ راشد اَمِیْرُالمؤمنین حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا یومِ عُرس ہے ۔ اس میں کچھ شک نہیں کہاِمامت ہو یا خِلافت ،