Siddique e Akbar Ki Sakhawat

Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat

نے بہت  سے غُلاموں کوان کے اسلام لانے کے سبب خرید کر آزاد کیا۔ ( خزائن العرفان ، ص۱۱۰۸ملخصاً)

خیرخواہی کابے مثال جذبہ

                             حضرت عُروہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے ، امیرُالمؤمنین حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے ایسے 7 غلام خرید کر آزاد کیے جنہیں راہِ خدا میں بہت تکالیف دی جاتی تھیں۔ امیرُالمؤمنین حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُنے راہِ خدامیں ستائے جانے والے جن غلاموں کو خرید کر آزاد کیا ان کے نام یہ ہیں : (1)حضرت بلال(2)حضرت عامر بن فُہَیْرَہ(3)حضرت زُبیرہ(4)حضرت اُمّ عُبَیْس(5) حضرت نَہْدِیَّہ(6)ان کی بیٹی (7)ابنِ عَمْرو بن مُوَمَّل کی باندی۔ رَضِیَ اللہُ عَنْہُم (الریاض النضرۃ ، ۱ / ۱۳۳)

اسلام کی مالی خدمت

آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُچونکہ ایک کاروباری آدمی تھے اور کپڑے کا وسیع کاروبار کرتے تھے ، لہٰذاجس دن اسلام لائے آپ کے پاس چالیس ہزار درہم یادینارتھے ، سارے کے سارے راہِ خدا میں خرچ کردیے ۔ (تاریخ مدینۃ دمشق ، عبداللہ الخ ، ۳۰ / ۶۶ ، رقم : ۳۳۹۸)

عاقبت اللہ پاک کے ذمَّۂ کرم پر

ایک بار آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُسرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں صدقہ لے کر حاضر ہوئے اور چھپا کر اسے پیش کیااور عرض کی : “ یارسولاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!اللہ پاک کے ذمہ ٔکرم پرہی میری عاقبت(میرا انجام) موقوف ہے ۔ “

(حلیۃ الاولیاء ، ابوبکر الصدیق ، ۱ / ۶۶ ، رقم : ۶۹)

رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی  مالی خدمت