Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat
نے اپنا سارا مال اسلام اور مسلمانوں پرنچھاور کردیا حتی کہ آپ بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے توببول کے کانٹوں والا لباس پہنے ہوئے تھے ۔
(تاریخ مدینۃ دمشق ، رقم ۳۳۹۸ ، عبداللہ۔ ۔ ۔ الخ ، ۳۰ / ۷۱)
اے عاشقانِ صحابہ!آپ نے سنا کہ امیرُالمؤمنین حضرت صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اپنا مال راہِ خدا میں خرچ کرنے میں کس قدر آگے تھے کہ بعض موقعوں پر تو آپ نے اپنا سارا کا سارا مال اللہ پاک کی راہ میں خرچ کے لئے پیش فرمایا ، ہمیں بھی چاہئے کہ نیکی کے کاموں اور اللہ پاک کی راہ میں زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کرتے رہیں۔
اے عاشقانِ رسول!مکی مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی زبانِ حق ترجمان سے صدقے کے کئی فضائل ارشاد فرمائے ہیں ، آئیے !صدقے کے فضائل پر 8فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسنتے ہیں ، چنانچہ
صدقے کے فضائل پر مشتمل 8فرامینِ مُصْطَفٰے
1 ارشادفرمایا : صَدَقہ بُرائی کے 70 دروازے بند کرتا ہے ۔ (معجم کبير ، ۴ / ۲۷۴ ، حديث : ۴۴۰۲)
2 ارشادفرمایا : ہر شخص(قیامَت کے دن)اپنے صَدقے کے سائے ميں ہوگا يہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ فرما ديا جائے ۔
(معجم کبير ، ۱۷ / ۲۸۰ ، حديث : ۷۷۱)
3 ارشادفرمایا : بے شک صَدَقہ کرنے والوں کو صَدَقہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے اور بِلاشُبہ مُسَلمان قيامت کے دن اپنے صَدَقے کے سائے ميں ہوگا۔ (شعب الايمان ، باب الزکاة ، التحریض علی صدقة التطوع ، ۳ / ۲۱۲ ، حديث : ۳۳۴۷)
4 ارشادفرمایا : نماز (ايمان کی) دليل ہے ، روزہ ( گُناہوں سے ) ڈھال ہے اور صَدَقہ خطاؤں کو يُوں مِٹا