Siddique e Akbar Ki Sakhawat

Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat

ديتا ہے جيسے پانی آگ کو ۔ ( ترمذی ، ابواب السفر ، باب ما ذُکِر فی فضل الصلاة ، ۲ /  ۱۱۸ ، حديث : ۶۱۴)

5   ارشادفرمایا : صبح سویرے صَدَقہ دِیا کرو کیونکہ بَلا صَدَقے سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔    (شُعَبُ الايمان ، باب فی الزکاۃ ، التحريض علی صدقة التطوع ، ۳ / ۲۱۴ ، حديث : ۳۳۵۳)

6   ارشادفرمایا : بے شک مُسَلمان  کا صَدَقہ عُمر بڑھاتا اور بُری مَوْت کو روکتا ہے اور اللہ پاک اُس کی بَرَکت سے صَدَقہ دینے والے سے بڑائی اور فخر کرنے کی بُری عادت دُور کردیتا ہے ۔ (معجم کبير ، ۱۷ / ۲۲ ، حديث : ۳۱)

7   ارشادفرمایا : جو اللہ پاک کی رِضا کی خاطِر صَدَقہ کرے تو وہ (صَدَقہ) اُس کے اور آگ کے درميان پردہ بن جاتا ہے ۔

(مجمع الزوائد ، کتاب الزکاة ، باب فضل الصدقة ، ۳ /  ۲۸۶ ، حدیث : ۴۶۱۷)

8   ارشادفرمایا : بے شک صَدَقہ ربّ کریم کے غضب کو بُجھاتا اور بُری مَوْت کو دُور کرتا ہے ۔

 (ترمذی ، کتاب الزکاۃ ، باب ما جاء فی فضل الصدقة ، ۲ /  ۱۴۶ ، حديث : ۶۶۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                         صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! جو اللہ پاک کی راہ میں اِخْلاص کے ساتھ   صَدَقہ کرتا ہے ، اللہ پاک اُس کو ضرور اَجْر عطا فرماتا ہے ۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ وقتاً فوقتاً اللہ   پاک کی راہ میں حسب ِتوفیق ضرور صَدَقہ کِیا کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ ہمیں اس کی بے شُمار دینی و دُنیاوی برکتیں حاصِل ہوں گی۔ اللہ پاک کی راہ میں صَدَقہ و خَیْرات کرنے کی اَہمیّت و فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ خُود ہمارے پیارے ربِّ کریم نے قرآنِ کریم میں صَدَقہ و خَیْرات کرنے کا حکم اِرْشاد فرمایا اور مختلف مقامات پرصَدَقہ و خَیْرات کرنے والوں کی تعریف وتوصیف بھی  فرمائی ، چنانچہ