Book Name:Iman ke Salamti

اُتارے تو  بِسْمِ اللہ کہہ لے۔([1])حکیمُ الاُمَّت،حضرت مفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جیسے دیوار اور پردے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں ایسے ہی یہاللہ پاک کا ذکر جِنّات کی نگاہوں سے آڑ بنے گا کہ جِنّات اس(یعنی شرمگاہ )کودیکھ نہ سکیں گے۔([2]) ٭جوشخص کپڑاپہنےاوریہ پڑھے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍٍٍٍٍ۔تواس کے اگلے پچھلےگناہ مُعاف ہو جائیں گے۔([3])٭جو باوُجُودِ قدرت زیب وزینت کالباس پہننا تواضُع (یعنی عاجِزی)کے طور پر چھوڑ دے تو اللہ پاک اس کو کرامت کا حُلّہ پہنائے گا۔([4]) ٭لباس حلال کمائی سےہو اور جو لباس حرام کمائی سے حاصل ہوا ہو،اس میں فرض ونَفل کوئی نَماز قَبول نہیں ہوتی۔٭ پہنتے وَقت سیدھی طرف سے شروع کیجئے(کہ سنت ہے) مَثَلاً جب کُرتا پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخل کیجئےپھر اُلٹا ہاتھ اُلٹی آستین میں ٭ اِسی طرح پاجامہ پہننے میں پہلے سیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخِل کیجئے اور جب (کُرتایا پاجامہ) اُتارنے لگیں تو اس کے برعکس (اُ لٹ) کیجئے یعنی اُلٹی طرف سے شروع کیجئے مرد مردانہ اور عورت زَنانہ ہی لباس پہنے چھوٹے بچّوں اور بچیوں میں بھی اِس بات کا لحاظ رکھئے۔

       طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب ”بہارِ شریعتحِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب


 

 



[1] معجم اوسط، ۲/۵۹،حدیث: ۲۵۰۴

[2]مرآۃ  المناجیح، ۱/۲۶۸

[3] شعب الایمان،باب الملابس والاوانی، ۵/۱۸۱،حدیث:۶۲۸۵

[4] ابوداود،کتاب الادب،باب من کظم غیظا، ۴/۳۲۶ ،حدیث: ۴۷۷۸