Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

       حضرت اَسود بن یزید رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ علمی مشاغل کے باوجود روزانہ 700رکعتیں ادا فرماتے اور مسلسل روزے رکھتے۔یہاں تک کہ روزہ اور عِبادت کی کثرت اور شب بیداری کی مشقتوں کی وجہ سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے بدن کا رنگ پہلے پیلا اور پھر سبز ہو گیا۔

       حضرت ابو قِلابہ ،حضرت عبد المالک رقّاشی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہما روزانہ چار سو(400) نوافل پڑھا کرتے ۔

       حضرت بلال بن سعد بن تمیم اشعری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ روزانہ ایک ہزار (1000)نوافل پڑھا کرتے۔

       حضرت ثابت بن اسلم بُنانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی پچاس سال(50) تک کبھی نمازِ تہجد فوت نہیں ہوئی۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہرات بھر نوافل ادا کرتے اور صبح رو رو کر یہ دُعا فرماتے: اے اللہ!اگر تُو اپنے کسی بندے کو قبر میں نماز کی اجازت دے تو مجھ کو ضرور اجازت عطا فرماناکہ میں اپنی قبر میں بھی نماز پڑھتا رہوں ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ رات بھر نوافل پڑھنے کے علاوہ روزانہ ایک مکمل قرآن ِپاک پڑھتے اور ہمیشہ روزے سے رہتے۔

       حضرت ابو بکر بن محمد اَنصاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے چالیس(40)سال تک رات میں بستر پر نہیں لیٹے۔ تمام رات نوافل پڑھتے اور اتنا طویل سجد ہ کرتے کہ پیشانی اور ناک پر سجدوں کا نُمایا ں نشان پڑ گیا۔

12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”صَدائے مدینہ“

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!یہ تھے اللہ والوں کی نیک کاموں پر استقامت کے معمولات۔ اے کاش کہ ہمیں بھی ان کے صدقے استقامت مل جائے۔ اللہوالوں کی سیرت پر چلنے،گُناہوں سے بچنے، نیکیوں پراِستقامت کی دولت پانےکےلئےعاشِقانِ رَسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سےوابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سےروزانہ کا ایک مَدَنی کام”صدائے مدینہ“لگانابھی ہے۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نمازِ فجر کیلئے جگانے کو ”صَدائے مدینہ“لگانا کہتے