Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

ہیں۔اِس مدنی کام کا رِسالہ بنام ” صدائے مدینہ“بھی منظرِ عام پر آچکا ہے۔اِس کا مطالعہ کیجئے اوراس میں دیئے گئے طریقَۂ کار کے مطابق اس مدنی کام کو خوب بڑھانے کی کوشش بھی کیجئے۔

٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ”صدائے مدینہ“کی برکت سے نمازِ تہجدکی سعادت مل سکتی ہے۔ ٭”صدائے مدینہ“کی برکت سے نماز کی حفاظت ہوتی ہے۔٭”صدائے مدینہ“کی برکت سےمسجد کی پہلی صف میں تکبیرِاُولیٰ کے ساتھ نمازِ فجرکی ادائیگی ہو سکتی ہے۔٭”صدائے مدینہ“کی برکت سے”نیکی کی دعوت “دینے کا ثواب بھی کمایا جاسکتاہے۔٭”صدائے مدینہ“کی برکت سے دعوتِ اسلامی کی نیک نامی اور تشہیر ہوگی۔٭”صدائے مدینہ“لگانےوالا باربارمُسلمانوں کوحج اورمیٹھا مدینہ دیکھنے کی دُعا دیتاہے،اللہ پاک نے چاہا تو یہ دُعائیں، اس کے حق میں بھی قبول ہوں گی۔ ٭”صدائے مدینہ“میں پیدل چلنے کی برکت سے صحت بھی اچھی ہوگی۔٭”صدائے مدینہ“لگانا مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لیے جگانا ہے اور مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ مصطفےٰ ہے،مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ حیدری و سُنّتِ فاروقی ہے،چنانچہ

اَمِیْرُ المؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظمرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُنمازِ فجر کےلیے لوگوں کو جگاتے ہوئے مسجد تشریف لاتے تھے۔( الطبقات لابن سعد، رقم۵۶، عمربن الخطاب،۳/۲۶۳)

ایک اسلامی بھائی مدنی قافلے میں صدائے مدینہ لگارہے تھے،ایک ماڈرن نوجوان بھی ان کے ساتھ شامِل ہوا اور اُس نے فَجْر کی نَماز مَسْجِد میں باجَماعَت ادا کی۔بعد میں اُس نوجوان کے والِد قافلے والوں سے ملنے آئے جوکہ صاحِبِ ثَرْوَت(یعنی مالی طورپرمضبوط)تھے۔انہوں نےبتایا کہ صدائے مدینہ کی بَرَکَت سے ان کا نافرمان بے نَمازی بیٹا پنج وقتہ نَماز پڑھنے لگا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہاس شخص نے مُتَاَثِّر ہو کر اُس شہر میں مَدَنی مرکز فَیْضانِ مدینہ کے لیے اپنی زمین پیش کردی۔