Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

٭اللہ پاک پر مضبوط یقین رکھئے اور اس بات کو دل میں جمالیجئے کہ میرا تمام حال اللہ پاک جانتا ہے۔ ٭آخرت کے حساب سے خود کو ڈرائیے اور اپنی تنگ حالت کو آخرت کے لئے بہتر بنانے کی غرض سے صبْر کیجئے ٭ایسے لوگوں کے ساتھ رہئے جو قناعت پسند اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے والے ہوں ٭مال و دولت کی حِرْص ختم کیجئے، اِس کے لئے دنیا کے فَنا ہونے اور آخرت میں ہمیشہ باقی رہنے والی نعمتوں کے ملنے کو ذِہْن میں رکھئے ٭ اللہ پاک سے دُعا بھی کیجئے کہ وہ ہر حال میں خوش رہنے اور صبْر و شکر کرنےکی توفیق عطا فرمائے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دوکُتُب،بہا رِ شریعت حصّہ 16( 312 صفحات)اور120صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اورامیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےدورسالے”101 مدنی پھول“ اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئےاور پڑھئے۔سُنّتوں کی تربیت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اگلے ہفتہ وار اجتماع کے بیان کی جھلکیاں

پىارے پىارے اسلامى بھائىو! اِنْ شَآءَ اللہآئندہ ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع  کے بیان کا موضوع ہوگاصفائی کی اہمیتاس بیان میں ہم سنیں گے قرآن و احادیث میں صفائی کی کیا اہمیت بیان ہوئی ہے ، صفائی کے حوالے سے اسلام ہمیں کیا تعلیم ارشاد فرماتا ہے نیز گندگی کے کیا نقصانات ہیں اور دل کی صفائی کی کس قدر ضرورت ہے  اس کے ساتھ ہی بزرگان دین کے واقعات اور کئی اہم نکات بھی پیش کئے جائیں گے ۔لہٰذاآئندہ جمعرات بھی ہفتہ وار  اجتماع میں اوّل تاآخر شرکت کی