Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

       اے کاش!  کہ ہمیں نیک اعمال پراستقامت حاصل ہوجائے۔آئیے! مل کر دعا کرتے ہیں :

عبادت میں گزرے مِری  زندگانی                         کرم ہو کرم یا خُدا یا الٰہی!

(وسائلِ بخشش مُرمَّم،ص۱۰۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

       پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہم  نےحضرت سُمَیّہرَضِیَ اللہُ عَنْہُاکی ایمان پراستقامت کاواقعہ سنا جس سے ہمارا بھی نیک اعمال  پراستقامت پانے،راہِ خدا میں آنے والی آزمائشوں، مصیبتوں  اور تکلیفوں  کے باجود صبرو استقامت  پر قائم رہنے اور ایمان پر ثابت قدم  رہنے کا ذہن بنا ہوگا، مگرہم چنددن نیک اعمال کرکےپھر دُور ہوجاتےہیں،ہمیں ان اعمال پراستقامت حاصل  نہیں ہوتی، آخروہ کونسی  چیزیں ہیں جواس  راہ میں رکاوٹیں ہیں،آئیے! ان میں سے چند چیزوں کے بارے میں سنتے ہیں۔

استقامت کی  راہ میں رکاوٹیں

       یادرکھئے!یوں تو ایمان وعمل پر ثابت قدمی(استقامت) میں رکاوٹ بننے والی کئی  چیزیں ہیں۔ مثلاً(1) علمِ دین کانہ ہونا۔(2)مسجدمیں حاضر ہونے سےکترانا۔(3) زبان کی حفاظت نہ کرنا۔ (4) گناہوں کے ذریعے اپنی جانوں پر ظلم کرنا۔ (5)بد مذہبوں اور فاسق و فاجر لوگوں کی صحبت اختیار کرنا۔ (6) نفسانی خوا ہشات کی لذت حاصل کرنےکی حرص ہونا۔(7)مصائب وآلام اور آزمائشوں پرصبرنہ کرنا۔ (8)اللہپاک کی رحمت سے مایوس ہونا۔(9) لمبی امیدیں رکھنا۔(10)اوراستقامت کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ دنیاوی  محبّت ہے۔(تفسیر صراط الجنان ،پ۱۲،ہود،تحت الآیۃ:۱۱۲،۴/۵۰۶ بتغیر)

       کیونکہ دنیا کی محبت میں گرفتار ہوکرانسان آخرت کو بھول جاتاہے،دنیا کی محبت میں انسان گناہوں