Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

گنوانےاور  حِیلے بہانے تراشنے کے بجائے عملی طور پر ان اللہوالوں کے نقش ِ قدم پر چلیں ، ہمیں چاہیے کہ  ہم سوچیں کہ کہیں ایساتونہیں کہ غیبت و چُغلی پرتواِستقامت ہے، خاموشی پراِستقامت نہیں۔٭کہیں ایساتونہیں کہ بدنگاہی پر تواِستقامت ہے، نظریں نیچی رکھنے پر اِستقامت نہیں۔ ٭کہیں ایساتونہیں کہ ناول ڈائجسٹ پڑھنے پرتواِستقامت ہے،تلاوتِ قرآن پر اِستقامت نہیں۔ ٭کہیں ایسا تو نہیں کہ  رات دیر تک ہوٹلوں پر بیٹھ کر ٹائم برباد کرنے پر تو اِستقامت ہے ، ہفتہ وار  اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے پر اِستقامت نہیں۔ ٭کہیں ایساتونہیں کہ مسلمانوں کی دل آزاری کرنے پر تو اِستقامت ہے ،مسلمانوں کے ساتھ حُسنِ سُلوک کرنے پر اِستقامت نہیں۔ ٭کہیں ایساتونہیں کہ گالیاں بکنے، لڑائی جھگڑے کرنے پر تو اِستقامت ہے ، دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے پر اِستقامت نہیں ۔ ٭کہیں ایسا تو  نہیں کہ گانے باجے سننے اور فلمیں ڈرامے دیکھنے پر تو اِستقامت ہے ، دِینی کتابوں کے مطالعہ پر اِستقامت نہیں ۔٭کہیں ایسا تو نہیں  کہ معاذَاللہ(اللہ کی پناہ) ہر آنے والی نئی فلم دیکھنے کے لئے سینما گھروں کی طرف جانے پر تو اِستقامت ہے ، مسجد کی طرف جانے پر اِستقامت نہیں۔ ٭کہیں ایسا تو نہیں کہ سوشل میڈیا پر گھنٹوں وقت ضائع کرنے پر تو استقامت ہے، دین کے کاموں میں چند منٹ دینے پر استقامت نہیں۔

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو!سوچئے اور دِین کے کاموں میں استقامت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ یادرکھئے!تاریخ گواہ ہے کہ جن لوگوں نے نیک اعمال پر استقامت حاصل کرنے کوشش کی تو اللہ پاک نےانہیںایسے ایسے بلند مقامات عطا فرمائے کہ کوئی بہت بڑے مفسّر بنے،کوئی بہت بڑے محدّث بنے،کوئی بہت بڑ ے مبلغ بنے ،کوئی بہت بڑے مُدرِّ س بنے،کسی کی عبادت پراِستقامت سے لوگ ایسے متأثرہوئے کہ اُس کی اِس اِستقامت کودیکھ کر نیکیوں کی طرف