Book Name:Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool

دولت سے مالامال تھے،جس طرح عالِمِ مدینہ ایک سچے عاشقِ رسول تھے،جس طرح عالِمِ مدینہ کا سینہ شہرِ مُصْطَفٰے کی مَحَبَّت سے سرشار تھا،جس طرح عالِمِ مدینہ نسبتِ رسول کی اَہَمِّیَّت و فضیلت سے پوری طرح واقف تھے،جس طرح عالِمِ مدینہ حدیثِ رسول کادلنشین انداز میں  ادب و احترام  بجالاتے تھے،جس طرح عالِمِ مدینہ حدیثِ رسول کی خدمت کی بدولت عوام و خواص میں مشہور و معروف تھے،اسی طرح عالِمِ مدینہ کی مبارَک سیرت کا ایک دلکش پہلو یہ بھی ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ عبادت و ریاضت اور تلاوتِ قرآن کے بھی بہت زیادہ شیدائی تھے۔ آئیے!علمائے کرام کی زبانی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی عبادت و ریاضت   اور تلاوتِ قرآن سے مَحَبَّت کے چند واقعات سنئے اور عبادت  وریاضت پر کمربستہ ہوجائیے،اللہ پاک،اِمام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے صدقے ہمیں سجدوں کی لذّت سے مالا مال اورتِلاوتِ قرآن  کا ذوق ا ورشوق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

امام مالکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی عبادت  و ریاضت سے متعلق اقوال

٭حضرت علامہ قاضی عیاض مالکی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں:حضرت  زُبیر بن حبیب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے فرمایا:جب بھی کسی(اسلامی)مہینے کی آمد ہوتی تو امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اس مہینے کی پہلی رات کو رات بھر جاگ کر عبادت فرمایا کرتے تھے۔(مزید فرماتے ہیں:)میرے خیال میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ یہ عبادت مہینے کا استقبال کرنے کی غرض سے کیا کرتے تھے۔٭حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی صاحبزادی فاطمہ بنتِ مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا فرماتی ہیں:حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ہر رات اپنا وظیفہ پورا کرتے تھے اور جب جمعہ کی رات آتی تو پوری رات اللہ پاک کی عبادت میں مشغول رہتے۔ ٭حضرت مُغیرہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا بیان ہے:ایک مرتبہ رات کے وَقْت لوگوں کےسوجانے کے بعدمیں حضرت امام مالک بن انس رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے پاس سے گزرا،میں نے دیکھا کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کھڑے ہوکر نماز میں