Book Name:Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool

پاک سے حیا آتی ہے کہ اِس مبارَک زمین کو اپنے گھوڑے کے قدموں تلے روندوں جس میں رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف فرما ہیں۔(احیاء علوم الدین،کتاب العلم،باب ثانی فی العلم المحمود والمذموم واقسامھما واحکامھما،ج۱/ ۴۸)

قضائے حاجت کے لئے حرم سے باہَر جایا کرتے

حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے خاکِ مدینہ کی تعظیم کی خاطِرمدیْنۂ منّورہ میں کبھی بھی قَضائے حاجت نہیں کی،اس کیلئے ہمیشہ حرمِ مدینہ سے باہَر(OutSide)تشریف لے جاتے تھے،البتّہ مَرَض  کی حالت میں مجبورتھے۔(بستان المحدثین ،ص۱۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 مَدَنی  کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”بعدِ فجر مَدَنی حَلْقہ“

اے عاشقانِ اولیا!آپ نے سنا کہ حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کتنےزبردست عاشقِ رسول تھے،جو نہ صرف آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مبارَک بلکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت رکھنے کے سبب حدیثِ رسول،خاکِ مدینہ اورشہرِ مصطفٰے سے کس قدر عقیدت و محبت فرماتے تھے۔اے کاش!عاشقِ رسول حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے صدقے ہمیں بھی حدیثِ رسول کے ادب کی سوچ نصیب ہوجائے اورہم بھی سچے پکے عاشقِ رسول بن کرشہرِ مُصْطَفٰے کے حسین تصورات میں گم رہنے والے بن جائیں۔اس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم کسی اچھے ماحول سے وابستہ ہوجائیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ہمارے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے،لہٰذا آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں  میں مشغول