Book Name:Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا  شیڈول (بیرون ملک)،14 نومبر2019ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): غوروفکر:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ

چلنےکی  بقیہ سُنّتیں اور آداب

٭اگر کوئی رُکاوٹ نہ ہو تو راستے کے کنارے  کنارے درمِیانی رفتار سے چلئے،٭نہ اتنا تیز کہ لوگوں کی نگاہیں آپ کی طرف اُٹھیں  کہ دوڑے دوڑے کہاں جارہا ہے اور نہ اِتنا آہِستہ کہ دیکھنے والے کو آپ بیمار لگیں۔٭راہ چلتے وقت بِلا ضرورت اِدھر اُدھر دیکھنا سنّت نہیں،نیچی نظریں کئے پُروَقار طریقے  پر چلئے۔٭چلنے یا سیڑھی چڑھنے اُترنے میں یہ احتیاط کیجئے کہ جُوتوں کی آواز پیدا نہ ہو۔٭راستے میں دو (2)عورَتیں کھڑی ہوں یا جارہی ہوں تو ان کے بیچ میں سے نہ گزرئیے کہ حدیثِ پاک میں اس کی مُمانَعَت آئی ہے۔([1])٭بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ راہ چلتے ہوئے جو چیز بھی آڑے آئے اُسے لاتیں مارتے  جاتے ہیں،یہ بالکل غیر مُھَـذَّب طریقہ ہے،٭اِس طرح پاؤں زخمی ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔٭اَخبارات یا لکھائی والے ڈبوں، پیکٹس اور مِنرل واٹر کی خالی بوتلوں وغیرہ پر لات مارنا   بے اَدَبی  بھی ہے۔


 

 



[1] ابوداود ،کتاب الادب،باب فی مشی النساء مع الرجال فی الطریق، ۴/۴۷۰،حدیث:۵۲۷۳